--------------------------------------------------
عیدگاہ کی زمین پہ کرائے کا کمرہ و کمپلکس بنانے کا شرعی حکم کیا ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ عید گاہ کی زائد زمین پر مسلمانوں کے نفع عام کے لیے کمپلکس ( کرائے کے کمرہ دکان وغیرہ ) بنانا کیسا ہے ؟
بینوا توجروا
*سائل: محمد علاء الدین ضیائی برکاتی*
ــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــــ
*📝الجواب بعون الملک الوہاب ⇩*
صورت مسؤلہ میں گاؤں کے عیدگاہ کی جگہ کو جائز طریق سے کسی قسم کے بھی نفع میں لا سکتے ہیں مثلا کمپلکس یا کرایہ میں دینے کیلئے دوکان وغیرہ بنا سکتے ہیں جائز ہے ـ
📌بہر کیف اسی قسم کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اعلٰحضرت عظیم البرکت مجدد دین ملت تہذیب و تادیب کے روشن مینار سنت مصطفٰی کے آئنہ دار حضور الشاہ امام احمد رضا علیہ الرحمتہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ ہمارے ائمۂ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے مذہب میں گاؤں میں عیدین کی نماز جائز نہیں تو وہاں عیدگاہ وقف نہیں ہوسکتی کہ محض بے حاجت و بے قربت بلکہ مخالف قربت ہے تو وہ زمین و عمارت ملک بانیان ہیں انہیں اختیار ہے اس میں جو چاہیں کریں خواہ اپنا مکان بنائیں یا زراعت کریں یا قبرستان بنائیں کمپلکس یا کرایہ میں دینے کیلئے دوکان وغیرہ بنائیں اور اب وہاں دوسری عیدگاہ بنائیں گے اسکی بھی یہی حالت ہوگی ـ
📃درمختار میں ہے *" فی القنیة صلاۃ العید فی القرٰی تکرہ تحریما ای اشتغال بما لایصح ھ۱*
*( 📕فتاوی رضویہ شریف جلد ششم صفحہ 416 میں ہے )*
*" شرطه ان یکون قربۃ فی ذاته"*
*( 📘فتاوی فیض الرسول جلد 2 صفحہ 368 )*
💫لہذا شہر کی موقوفہ عیدگاہ کی زمین سے کسی قسم کا تصرف جائز نہیں
*" لایجوز تغیر الوقف"*
*( 📔 فتاوی ھندیہ المعروف فتاوی عالمگیری )*
*واللہ اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــہ:*
*شرف قلم: حضرت علامہ مولانا محمد صادق رضا صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی والنورانی مقام ؛ سنگھیا پورنیہ خادم؛ شاہی جامع مسجد پٹنہ بہار الھند۔*
*+917634812623*
*✅الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی۔*
ــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں