-----------------------------------------------------------
*🕯استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*نام و نسب:*
شیخ عبد الرحمٰن بن علامہ احمد بن اسعد بن امام تاج الدین بناحمد بن امام ابراہیم دھان مکی تھا۔ (رحمۃ اللہ علیہم)
*تاریخ و مقامِ ولادت:* شیخ عبد الرحمٰن دھان مکی رحمۃ اللہ علیہ 1283ھ میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔
*تحصیلِ علم:* شیخ عبد الرحمٰن دھان مکی رحمۃ اللہ علیہ نے تعلیم کی ابتدا اپنے والد ماجد شیخ احمد دھان سے کی، قرآن مجید حفظ کیا، تجوید سیکھی۔ آپ نے مزید حصولِ علم کے لئے مدرسی صولتیہ میں داخلہ لیا اور فخر العلماء پایۂ حرمین شریفین مولانا رحمت اللہ کیرانوی مکی سے نحو، منطق، فقہ توحید وغیرہ علوم فنون کی کتب پڑھیں، ان کے علاوہ دیگر اساتذہ سے بھی مختلف علوم و فنون حاصل کئے۔(رحمۃ اللہ علیہم)
*سیرت و خصائص:* استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ کے مایہ ناز علماء میں تھے۔ آپ مسجدِ حرام نیز مدرسہ صولتیہ میں مدرس مقرر ہوئے، جہاں طالبانِ علم نے آپ سے بھرپور استفادہ کیا اور آنے والے دور میں آپ کے شاگردوں میں سے بہت بڑی تعداد اکابر علماء مکہ میں شمار ہوئی۔ آپ مسجدِ حرام میں بابِ سلیمانیہ کے سامنے برآمدہ میں حلقہ درس منعقد کرتے جس میں تفسیر، حدیث اور فقہ وغیرہ علوم میں تعلیم دیا کرتے۔ شیخ عبد الرحمٰن دھان اکابر علماء مکہ میں سے تھے، آپ زہد و ورع، تواضع اور علم و فضل میں مشہور تھے۔ ہمیشہ سفید لباس زیبِ تن فرماتے۔ آپ حلقہ درس میں مشغول ہوتے یا گھر پر آرام کر رہے ہوتے، کہیں جا رہے ہوتے یا کسی مقام پر استراحت فرما ہوتے، ہر حال میں غرباء و فقراء نیز اپنے سے چھوٹی عمر والوں کی تواضع آپ کے معمولات میں سے تھی۔صابر و شاکر، وسیع القلب، کشادہ اخلاق، سخی اور نرم مزاج کے مالک تھے۔
*تاریخِ وصال:* استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال 12 ذو الحجہ 1337ھ/ بمطابق اگست 1919ء کو ہوا۔ المعلیٰ قبرستان میں آپ کی تدفین ہوئی۔
*ماخذ و مراجع:* امام احمد رضا محدث بریلوی اور علماء مکہ مکرمہ۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ محــمد یـوسـف رضــا رضــوی امجــدی 📱919604397443*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں