-----------------------------------------------------------
*📚انجانے میں چوری کا جانور خریدنا اور اس کی قربانی کرنا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے آپ لوگوں سے میرا ایک سوال ہے زید نے بکر سے ایک بیل خریدا اور بکر عمر سے خریدا تھا اور وہ بیل چوری کا ہے پر زید کو اس بات کی خبر نہیں ہے کہ وہ بیل چوری کا ہے کیا اس بیل کی قربانی ہوگی.
*المستفتی؛ محمد عقیل رضا متعلم؛۔ جامع اشرف کچھوچھ شریف*
============================
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ*
*✍جواب* اس چوری کے بکرا کو خرید کر اپنے تصرف میں لانا حرام اور اس کی قربانی ناجائز ہے کیونکہ اگرچہ اس کو خریدتے وقت يہ معلوم نہ تھا کہ بکرا چوری کا ہے لیکن جب قربانی سے پہلے معلوم ہوگیا کہ بکر چور ہے اور بکرا بھی چوری کا ہے تو اسے اپنے تصرف میں لانا حرام تھا اس پر واجب یہ تھا کہ وہ بکرا اصل مالک کے سپرد کر دیتا اور اگر وہ نہیں تھا تو اس کے ورثہ کو دے دیتا اور ان کا بھی پتہ نہ ہونے کی صورت میں کسی فقیر کو دے دیتا اور بکر سے اپنا ثمن واپس لے لیتا لیکن اس نے واپس کرنے کے بجائے اس کی قربانی کر دی لہذا وہ قربانی ناجائز و حرام ہوئی
*📖جیسا کہ فتاوی رضویہ میں ہے کہ:👇🏻*
" چوری کا مال دانستہ خریدنا حرام ہے اور اگر نہ معلوم ہے نہ کوئی واضح قرینہ تو خریداری جائز ہے پھر اگر ثابت ہو جائے کہ یہ چوری کا مال ہے تو اس کا استعمال حرام ہے بلکہ مالک کو دے دیا جائے اور وہ نہ ہو تو اس کے ورثہ کو اور اگر ان کا بھی پتہ نہ چل سکے تو فقراء کو صدقہ کر دیا جائے " اھ
*(📚فتاوی رضویہ ج7ص38 کتاب البیوع)*
⚡اب زید کو چاہیے کہ بکر سے اس کے اصل مالک کے بارے میں دریافت کرکے اس کو بکر کی قیمت کا ضمان دے اور بکر سے اپنا ثمن واپس لے لے۔
*📖بدائع الصنائع میں ہے کہ:👇🏻*
*" لو باع السارق المسروق من انسان و ان کان استهلکه القابض کان للمالک ان يضمنه القيمة لانه قبض ماله بغير اذنه وهلک فى يده و للمشترى ان يرجع على السارق بثمن ملخصا " اھ*
یعنی اگر سارق نے مسروق کو کسی سے بیچ دیا اور مشتری نے اسے ہلاک کر دیا تو مالک مشترى سے اس کی قیمت کا ضمان لے گا اس لئے کہ اس نے اس کے مال پر بغیر اس کی اجازت کے قبضہ کیا تھا اور اسی کے پاس ہلاک ہوا اور مشتری سارق سے ثمن واپس لے لے گا " اھ
*(📚بدائع الصنائع ج 6 ص 37/38 کتاب السرقة)*
⚡اب اگر وه اصل مالک کو زندہ بکرے کی قیمت کا ضمان دے دے تو قربانی ادا ہوجائےگی
*📖در مختار میں ہے کہ:👇🏻*
*" يصح لو ضح بشاة الغضب ان ضمنه قيمتها حية اى قيمتها لو کان حية"اھ*
*(📚درمختار ج7ص478 کتاب الاضحية)*
*واللہ اعلم باالصواب*
"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
*✍کتبہ؛ حضرت علامہ مفتی کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی۔*
*صدر مفتی؛ دارالعلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی_رابطہ📞7666456313*
*✅الجواب- ھو الجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب فقط؛ محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط؛*
*فقیر گداۓ حضور تاج الشریعہ محمد شاھد رضا قادری منظری خادم؛۔ جامعہ رضویہ کنزالایمان بنگلور سٹی کرناٹکا انڈیا۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں