-----------------------------------------------------------
*📚ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچہ پیدا کرنا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں جس عورت کو بچے پیدا نہ ہوں ڈاکٹرس اسے کچھ روپئے کے عوض میں بچہ پیدا کرانے کی گارنٹی لے رہے ہیں اور ایسا آج کے دور میں ہورہا ہے اور اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ عورت کے رحم میں غیر کی منی کا ادخال کیا جاتا ہے پس عند الشرع ایسا کرنا کیسا ہے مدلل جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں فقط والسلام
*المستفتی: قمرالہدی فیضی ناتھ نگر ضلع مہراجگنج یوپی*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم*
*اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ :*
صورت مسؤلہ میں ترقی یافتہ دور میں سائنس دانوں نے بچہ تولد کے کئی زرائع فراہم کیے ، شریعت مطہرہ میں ایک صورت کے سوا تمام صورتیں باتفاق رائے ناجائز ہیں بعض صورتیں أشد حرام ہیں ،
فیصلہ جات شرعی کونسل میں جواز کی صورت یہ ہے کہ مرد کا نطفہ عزل کے ذریعے ٹیوب میں محفوظ کیا جائے اور اسے رحم زوجہ میں براہ فرج یا بواسطہ انجکشن خود زوجہ کا شوہر کرے ،
لیکن یہ جواز کی صورت بہت ہی نادر ہے اور اس وجہ سے ناجائز صورتوں کا فتح باب مظنون بہ ظن غالب ہے
*(📚فیصلہ جات شرعی کونسل بریلی شریف صفحہ ٨٤ )*
اور اولاد کے لیے یہ دعاء پڑھے، صوم و صلوٰۃ کی پابندی کرے
*وَ زَکَرِیَّاۤ اِذۡ نَادٰی رَبَّہٗ رَبِّ لَا تَذَرۡنِیۡ فَرۡدًا وَّ اَنۡتَ خَیۡرُ الۡوٰرِثِیۡنَ ﴿ۚ ۖ۸۹﴾*
کنز الایمان ، اور زکریا کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا ، اے میرے رب مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر اور وارث
تفسیر خزائن العرفان میں ہے
اگر تو مجھے وارث نہ دے تو بھی کچھ غم نہیں کیونکہ تو بہتر وارث ہے ۔
*ھذا ما ربی الحقیقی واللہ سبحٰنہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد منظر رضا نوری اکرمی نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم رضویہ قادریہ سمستپورا مشرکھ چھپرہ بہار۔*
*+919108131135*
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مفتی مشیر اسد صاحب قبلہ صاحب قبلہ ممبئی۔*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں