Header Ads

حب الوطن من الايمان یہ حدیث ہے یا نہیں؟

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
----------------------------------------------------
حب الوطن من الايمان یہ حدیث ہے یا نہیں؟

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

کیا کوئی ایسی حدیث ہے جو میرے آقاﷺ فرمائے ہوں کہ. وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے
*سائل: توصیف*
___________❣⚜❣___________

*📝الجواب و باللہ التوفیق ⇩*

محدّثیں اس حدیث کو بے اصل قرار دیتے ہیں۔

📑جیسا کہ
*" كتاب الْمَصْنُوع فِي معرفَة الحَدِيث الْمَوْضُوع للْإِمَام الْعَلامَة الْفَقِيه الْمُحدث عَليّ الْقَارِي الْهَرَوِيّ الحنفي الْمَكِّيّ توفّي بِمَكَّة المكرمة سنة ١٠١٤ هـ رَحمَه الله تَعَالَى علیہ لکھتے ہیں*
*حَدِيثُ حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الإِيمَانِ لَا أَصْلَ لَهُ عِنْدَ الْحُفَّاظِ "*
*( 📘الجزاء اول الصفحه 91 حدیث ١٠٦ )*

📄اور شرح مشکٰوةالمصابیح میں تحریر فرماتے ہیں 
 *" وَأَمَّا حَدِيثُ حُبِّالْوَطَنِ مِنَ الْإِيمَانِ فَمَوْضُوعٌ "*
*(📙مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح ج3 ص 1158)*

💠مجدد اعظم اعلحضرت عظیم البرکت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ والرضوان فرماتے ہیں کہ 
*حب الوطن من الایمان* (وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے۔ ) نہ حدیث سے ثابت نہ ہرگز اس کے یہ معنی،
*( 📕الدارالمنتشرۃ فی الاحادیث المشتہرۃ حرف الحاء حدیث ۱۸۹ المکتب الاسلامی بیروت ص۱۰۰)*

⚜اور امام بدرالدین زرکشی نے اپنے جز اور امام شمس الدین سخاوی نے مقاصد حسنہ
*" حب الوطن من الإيمان قال الصغاني : موضوع . وقال السخاوي في المقاصد : لم أقف عليه "*
🎗 اور امام خاتم الحفاظ جلال الدین سیوطی نے الدرالمنتشرہ میں بالاتفاق اس روایت کو فرمایا: لم اقف علیہ (میں اس سے آگاہ نہیں ہوسکا۔
*( 📔المقاصد الحسنہ للسخاوی حدیث ۳۸۶ دارالکتب العلمیہ بیروت ص۱۰۹)*
*( 📘الدررالمنتشرۃ فی الاحادیث المشتہرۃ حروف الحاء حدیث ۱۸۹ المکتب الاسلامی بیروت ص۱۰۰)*
*( 📚اور فتاوٰی رضویہ جلد 15 صفحہ 295 رضا فاونڈیشن لاہور)*

*واللہ سبحنہ وتعالی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم*
___________❣⚜❣___________

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت علامہ مولانا فقیر محمد منظر رضا نوری صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم رضویہ قادریہ سمسپورہ مشرک چھپرہ سارن بہار۔*
*+919108131135*

*✅الجواب صحيح والمجيب نجيح: فقط محمد عطاء الله النعيمي غفرله خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے