-------------------------------------
کافر کی تقریب جیت میں شرکت کے احکام
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایک ہندو پردھان کے کامیاب ہونے پر رنگ کی ہولی یعنی ابیر اپنے سر اور داڑھى میں لگوائے اور لگاتے هوئے خوشیاں منائیں اور ساتھ ہی ساتھ پردھانی میں اس کا ساتھ دے تو ایسے زید پر کیا حکم ہے
*المستفتی: محمد امام الدین نظامی پچپوکھری بازار سنت کبیر نگر یوپی*
__________❣⚜❣___________
*📝الجواب اللھم بعون الملک الوہاب ⇩*
کافروں سے دوستی، تعلقات رکھ کر جیت کی خوشی میں رنگ اور ابیر کی ہولی کھیلنا بہت اخبث ، نہایت اشنع ہے- کافروں سے جان پہچان اور ان سے میل جول صرف دنیاوی معاملات، مثلا تجارت ، وغیرہ میں کی جاسکتی ہے -لیکن مذہبی امور میں ان سے قطعی میل محبت جائز نہیں ہے -
📃امام اہل سنت امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ رقمطراز ہیں ؛ ، کفار سے امور دنیوی مثلا تجارت وغیرہا میں موافقت کی جاسکتی ہے - جہاں تک مخالفت شرع نہ ہو ، مگر ان کے امور مذہبی میں موافقت ضرور لعنت الہی اترنے کی باعث ہے-
*(📕 فتا وی رضویہ شریف ج ۹ / ص ۱۲۳ نصف اخر ؛؛)*
🔖 اور زید کا کافر کی جیت پر خوشی مناتے ہوئے، رنگ و ابیر ، کی ہولی کھیلنا ناجائز و حرام ہے -
خاص اسی طرح کے مسئلے کے تحت، اعلی حضرت محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ ربہ القوی تحریر فر ماتے ہیں ؛؛ جنہوں نے ان افعال ملعونہ کو ملعون و شنیع ہی جانا اورانہیں برا جان کر اپنی شیطانی مصلحت کے خیال سے شرکت کی ، ان کے قلب کا حال اللہ عز وجل جانتا ہے - مرتکب کبائر ہوئے، سزاوار لعنت جبار ہوئے ، مگر عند اللہ کافر نہ ہوئے -
*( 📘فتاوی رضویہ ج ۹ / ص ۱۳۲/ نصف اخر ؛؛ )*
🎁لہذا شخص مذکور پر لازم ہے کہ، توبہ و استغفار کرے اور عہد کرے کہ آئندہ کفار کے کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا - اور اگر توبہ سے انکار کرے، تو سماجی بائکاٹ کریں - جب تک توبہ کرکے اپنے فعل شنیع و اخبث سے باز رہنے کا پختہ عہد نہ کر لے۔
*واللہ اعلم بالصواب*
__________❣⚜❣___________
*✍🏻شرف قلم: حضرت علامہ مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف مقام ہر پوروا باجپٹی سیتامڑھی بہار۔*
*+919470258177*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: فقط گدائے حضور حافظ ملت محمد گل رضا قادری رضوی مقام چتری ضلع سرہا نیپال مقیم حال مبارک پور اعظم گڑھ۔*
ماشاء اللہ
*✅الجواب صحیح: فقط احقر العباد محمد الفاظ قریشی نجمی سرا کرناٹک۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: محمد اختر رضا قادری رضوی۔*
___________❣⚜❣__________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں