*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*
*کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام*
*که اگر کوئ ماں باپ اپنی بیٹیوں کو جینس ٹیشارٹ شلوار ٹوپس وغیره پهناتے هیں*
*ان کے لیئے کیا حکم هے*
*اور جو لڑکیاں پهن تی هے ان کے لئے کیا حکم هے جواب حوالا کے ساتھ عینایت فرماکے شکریه کا موقا دیں مهر بانی هوگی*
*🌹سائل🌹جیلان*
ـــــــــــــــــــــ✿🔰✿ـــــــــــــــــــــ◆
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
*✍الجـواب بعـون المـلـك الـوهـاب،*
*♦پردے کے تعلق سے ارشاد ربانی ہے*
*{ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُیُوْبِهِنَّ۪-وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ }*
*🔰مسلمان عورتوں کو حکم دو کہ وہ اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں اور اپنی زینت نہ دکھائیں مگر جتنا (بدن کاحصہ) خود ہی ظاہر ہے اور وہ اپنے دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رکھیں اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں*
*(📖 القرآن سورۃ النور آیت ٣١ ترجمہ کنزالعرفان )*
*⭕ملبوسات مذکورہ جینس ٹی شرٹ وغیرہ سے نہ صحیح طور سے پردہ ہوتا ہے نہ یہ زنانہ لباس ہے کیونکہ جو عورتیں مردانا لباس اختیار کرتی ہے اس پر بھی وعید آٸی ہے*
*📜جیسا کہ حضرت عبداللہ ابن عباس سے مروی ہیکہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالی کی لعنت ہو ان عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت کریں اور ان مردوں پو جو عورتوں سے تشبیہ کریں*
*🔰عورت کے لباس کیسی ہو اس تعلق سے ہمارے آقا ﷺ فرماتے ہیں*
*ام المٶمنین حضرت عاٸشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا لڑکی جب بالغہ ہو جاٸے تو اس کو چہرہ اور گٹو تک ہاتھ کے سوا کوٸی عضو کھولنا جاٸز نہیں*
*(📘 ماخوذ جامع الاحادیث جلد چہارم ص ١٦ )*
*💠مذکورہ آیت قرآنی اور احادیث کریمہ سے پردے کی اہمیت واضح ہوتی ہے*
*صورت مسٸولہ میں ایسی ملبوسات زیب تن کرنے والی اور بے پردے کا مظاہرہ کرنی والی خود گناہگار ہے اور ان کے والدین بھی اس گناہ میں برابر کے شریک ہیں کہ اولاد کی اچھی تربیت حقوق الاولاد ہے*
*🏷اور اس طرح کے عریانہ لباس بیٹیوں کو پہنا کر پردہ کا ختمہ اور لعنت کا طوق اپنے گلے میں ڈالنا ہے*
*والدین کو چاہٸے کہ اپنی اولاد کی اسی فرماٸش کو پوری کرے جس کی شریعت اجازت دیتی ہے اور اولاد کو تعلیمات اسلامیہ سے مزین کرے اور اپنی آخرت سنواریں*
*🌹واللہ ورسولہ اعلم بالصواب،🌹*
◆ـــــــــــــــــــــ✿🔰✿ـــــــــــــــــــــ◆
*✍ازقلـــــــم"حضــرت عـلامــہ مـولانــا محــمــد جـــابـــرالقــــادری رضـــوی صــــاحـــب قبــلــــہ مـــدظلــہ العـــالـــی والنـــورانـــی مســجـــد نـــور جـــاجپــور اڑیســہ
بتاريخ، ٢٩ جُمادَى الاٰخِر ٠۴۴١ھ
الجواب صحیح والمجیب نجیح العبد المفتقر الی اللہ محمـــــــد معصــوم رضا نوری عرب شریف
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں