اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
الـســــــوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتین شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر عورت آٹھ مہینے کی حاملہ ہے تو اس کے ساتھ ہمبستری کر سکتے ہیں یا نہیں برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں عین نوازش ہوگی؟
وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب
اعلی حضرت سے اسی طرح کے ایک سوال ہوا وہ یہ ہے کہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین ذیل کے مسئلہ میں اگر مرد کو معلوم ہو کہ میری بی بی حاملہ ہے تو کس مدت تک عورت سے صحبت کرنا جائز ہے؟
تو اعلی حضرت امام احمد رضا بریلوی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ جب تک بچہ پیدا نہ ہو۔
{{📚حوالہ فتاوی رضویہ جلد 23 صفحہ نمبر 380 دعوت اسلامی}}
🎗️لہذا معلوم ہوا کہ حالت حمل میں بچہ پیدا ہونے تک وطی جائز ہے البتہ احتیاط کا تقاضہ یہ ہے کہ ساتویں مہینے سے احتراز کیا جائے،اطباء بھی یہی کہتے ہیں، پھر بھی اگر وطی کرےگا گنہگار نہ ہوگا کہ آخر وہ اس کی منکوحہ ہے۔
واللــہ و رســولہ اعــلم بالصــواب
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں