حلالہ قرآن و احادیث سے ثابت ہے
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علماٸے کرام ومفتیان اعظام کی مبارک بارگاہ میں میرا سوال ہے کہ عورت کو تین طلاق دینے کے بعد حلالہ کیوں کرنا پرتا ہے
براٸے کرم جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔
*سائل: محمد مشرف رضا رضوی پورنوی بہار*
__________❣⚜❣___________
*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب اللهم بعون الملك الستار ⇩*
حلالہ کاثبوت قرآن مقدس و حدیث شریف میں ہے اور چاروں اماموں کا مذہب یہی ہے کہ۔
ایک مجلس کی تین طلاق تین ہی ہے -
اور اس کے بعد بغیر حلالہ رجوع جائز نہیں ہے -
📃قرآن مقدس میں اللہ تبارک و تعالی کا حکم ہے -
*فَاِنۡ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنۡۢ بَعۡدُ حَتّٰى تَنۡكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهٗ ؕ*
*[📂 البقرہ آیت ۲۳۰ ]*
ترجمه ؛؛ اگر شوہر نے تین طلاق دے دی تو عورت کےلئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک وہ عورت دوسرے شوہر سے صحبت نہ کرے -
دیکھئے قرآن؛؛ مطلقہ ثلاثہ ؛؛ کو شوہر اول کیلئے حلال ہونے کی وہی ترکیب بتائی ہے - جس کو موجودہ زمانہ میں ؛؛حلالہ ؛؛ کہا جاتا ہے -
اور حلالہ کا جواز ؛؛حدیث رفاعہ؛؛ میں موجود ہے - جس میں صراحت کے ساتھ حکم ہے کہ شوہر اول کی جانب رجعت سے قبل شوہر اول سے صحبت ضروری ہے -
شوہر اول کیلئے عورت کو حلال ہونے کی جو شرط اللہ ورسول نے متعین کی ہے - اس کو نہ ماننا بہت بڑی محرومی ہو گئی
لوگوں کو ایک مجلس میں تین طلاق دیتے ہوئے شرم نہیں آتی ، جبکہ اللہ ورسول نے ایک ساتھ تین طلاق دینے سے منع فر مایا ہے -
اور جب اسکی سزا برداشت کرتے ہوئے شرم آتی ہے - حلالہ کا حکم عورت کو ہے - مگر سزا مرد کیلئے ہے - اس لئے کہ جب تم نے حدود اللہ کو پا مال کرکے ایک ساتھ تین طلاق دے دیا ، تو تم اس سے ہمیشہ ہیمش کیلئے الگ ہو جاو ، اور اگر دوبارہ رکھنا چاہتے تھے، تو شریعت نے طلاق رجعی ، و بائن کی شکل میں سہولت دی ہے - اس کو نہ استعمال کرکے آخری حد کو پار کرلیا ، اور جب آخری حد کو پار کر لیا تو دو بارہ اس کے ساتھ رہنے کیلئے ، اللہ ورسول نے شرط نافذ فرما دیا کہ ، جب تک وہ عورت کسی دوسرے شوہر کے ساتھ صحبت نہ کرلے اس وقت تک تمہارے لئے حلال نہیں ہوگی -
حلالہ کوئی فرض ، واجب ، نہیں ہے - آپ نے عورت کو چھوڑ دیا چھوڑ دیا - آپ بھی آزاد ، وہ بھی آزاد ، کون کہتا ہے دوبارہ رکھئے، اور رکھنا چاہتے ہیں - تو جس کو اللہ ورسول نے ضروری قرار دیا ہے ، اسکی تکمیل کرکے رکھیں -
*( 📚ماخوذ فتاوی بحر العلوم جلد سوم ص ۴۳۰ / ۴۳۱/ ۴۳۲ )*
*واللہ اعلم بالصواب*
__________❣⚜❣___________
*✍🏻شرف قلم: حضرت علامہ مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف مقام ہر پوروا باجپٹی سیتامڑھی بہار۔*
*+919470258177*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا محمد معصوم رضا صاحب قبلہ کرناٹکا منگلور۔*
__________❣⚜❣___________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں