غیر سید اگر سید بن کر امامت کرے تو اس کی اقتدا اور فرضی سید کاحکم

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
------------------------------------------------------
غیر سید اگر سید بن کر امامت کرے تو اس کی اقتدا اور فرضی سید کاحکم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شدع متین مسئلہ ذیل میں 
کہ ایک سنی عالم صاحب جو کہ خان صاحب ہیں ۔ وہ اپنے آپ کو سید کہلاواتے ہیں ! 
ایسے علم کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟
اور ایسے عالم کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے
قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ؟
عین نوازش ہوگی 
*سائل: محمد صلاح الدین انصاری موڑا بسنو ضلع کھیری یوپی*
__________❣⚜❣___________

*و علیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*📝الجواب بعون المک الوہاب ⇩*
ہمارے عرف میں حضرات حسنین کریمین رضی اللہ تعالی عنہما کی اولاد کو سید کہاجاتاہے
لہذا اگر وہ عالم صاحب نسل پاک حسنین کریمین رضی اللہ تعالی عنہما سے نہیں ہیں پھر بھی اپنے آپ کو سید کہتے ہیں تو سخت مجرم وگنہگار بلکہ درحقیقت اپنی ماں پر بدکاری کی تہمت لگانے والافاسق وفاجر اور لعنت کاطوق پہنائے جانے کاحقدارہے؛؛ 

📃حدیث پاک ہے؛؛؛
*" من ادعی الی غیر ابیه فعلیه لعنة اللہ والملئکة والناس اجمعین لا یقبل اللہ منه یو م القیامة صرفا ولاعدلا؛؛؛*
*( 📕جامع الترمذی جلددوم صفحہ 33 )*
📿یعنی جو اپنے باپ کے علاوہ دوسرے کی طرف اپنی نسبت کرے اس پر اللہ تعالی کی اور سب فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہے قیامت کے دن اللہ تعالی اس کا نہ فرض قبول کریگا نہ نفل لہٰذا اگر واقعی عالم صاحب نسب کے اعتبار سے امامین کریمین رضی اللہ تعالی عنہما کی اولاد میں نہیں پھر بھی اپنے کو سید کہتے ہیں تو ان پر توبہ واستغفار لازم اور آئندہ خود کو سید کہنے سے اجتناب ضروری ہے اگر وہ ایسا کر لیں تو ٹھیک ہے ورنہ ان کی اقتدا میں نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی
درمختار میں ہے؛؛؛
*" کل صلاةادیت مع کراھة التحریم تجب اعادتها؛؛؛*
*( 📓الدر المختار مع رد المحتار کتا ب الصلاة جلد دوم صفحہ 130 )*

*( 📚ایساہی فتاوی علیمیہ جلداول صفحہ 152پر ہے )*

*واللہ تعالیٰ اعلم*
__________❣⚜❣___________

*✍🏻کـــــــــتـــــبـــــہ:*
*✍🏻حضرت مولانا محمد اختر رضاقادری رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی نیپا ل گنجوی ناظم اعلی مدر سہ فیض العلوم خطیب وامام نیپالی سنی جامع مسجد سر کھیت (نیپال)*
*+9779815598240*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مولانا محمد معصوم رضا صاحب قبلہ منگلور کرناٹک۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت علامہ مفتی الحاج محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی صاحب قبلہ دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھ نگر یوپی*
__________❣⚜❣___________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے