*کہ زید نے بکر سے دس ہزار کا مطالبہ کیا کہ مجھے کاروبار کرنا ہے تو بکر نے کہا کہ مجھے ہفتے میں پانچ سو روپے چاہیے اس شرط پر دونوں راضی ہو گئے تو زید سے پیسہ لینا کیسا؟*
*قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں*
*🖊️المستفتی مولانا نسیم احمد رضوی جھارکھنڈ*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
⛺ ""'''"""""""""""""""""""⛺
*🎀باسمہ تعالی وتقدس🎀*
*✍️الجواب بعون الملک الوھاب" اللھم ھدایۃالحق والصواب*
*صورت مسئولہ میں مال ایک شخص کا ہو اور محنت دوسرے کی تو شریعت مطہرہ میں اس کو مضاربت کہاجاتاہے،،لہذا اس عقد میں یہ شرط لگانا کہ ہر ہفتے پانچ سو روپے لونگا تو یہ درحقیقت سود ہے،کیونکہ مذکورہ طریقہ میں قرض دےکر نفع حاصل کرنا مقصود ہے اور یقینا سود ہے،، اور سود لینا اور دینا دونوں اشد حرام ہے،*
*جیساکہ قرآن کریم رہنمائی کرتے ہوے فرماتاہے*👇
*" وَحَرَمَ الرِّبٰوا "*
*📘پارہ ۳ "سورہ بقرہ" آیہ ۲۷۵" رکوع ۶" صفحہ ۶*
*⛺بیہقی شریف" میں ہے👇*
*"کل قرض جر منفعۃ فھوربا "*
*📒جلدپنجم "صفحہ ۵۷۳،،*
*🎀"مسند امام احمد بن حنبل" میں ہے👇*
*🌹"عن عبداللہ بن حنظلۃغسیل الملئکۃ قال قال رسول اللہ ﷺ درھم ربا یاکلہ الرجل وھو یعلم اشد من ستۃ وثلاثین زنیۃ "*
*🖌️(ترجمہ)حضرت عبداللہ بن حنظلہ غسیل الملئکۃ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ حضور سیدعالم ﷺنے ارشاد فرمایا کہ سود کا ایک درہم جسے آدمی جان بوجھ کر کھاے اس کا گناہ چھتیس بار زنا کرنے سے زیادہ ہے،،*
*📓جلدششم "صفحہ ۲۹۶،،*
*📜"سنن ابن ماجہ شریف" میں ہے👇*
*"عن ابی ھریرۃ قال قال رسول اللہ ﷺ الربا سبعون جزءََ اَیسَرُھا ان ینکح الرجل امہ "*
*🖌️(ترجمہ)حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ سود کا (گناہ)ایسے ستر گناہوں کے برابر ہے جن میں سے کم درجہ کا گناہ یہ ہے کہ مرد اپنی ماں سے زناکرے،*
*📕جلدسوم" صفحہ ۷۲،،*
*🗻حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمہ اللہ تعالی اپنی کتاب "اشعۃ اللمعات" میں تحریر فرماتے ہیں،،*👇
*"ہر قرضے کہ بکشد سودے را پس آں ربوااست "*
*🖌️(ترجمہ)یعنی ہر وہ قرض جس سے نفع حاصل ہو سود ہے،،*
*📙جلدسوم "صفحہ ۲۵،،،*
*📿ہدایہ "میں ہے👇*
*"الربو ھو الفضل المستحق لاحدالمتعاقدین فی المعاوضۃ الخالی عن عوض شرط فیہ "*
*📓جلددوم" کتاب البیوع "باب الربا " صفحہ ۴۳،،*
⛺⛺⛺⛺⛺⛺⛺⛺⛺⛺⛺⛺
*👈لہذا جس فرد سے یہ فعل صادر ہوا ہو وہ توبہ کرے،،،لقولہ تعالی،،"ومن تاب وعمل صالحا فانہ یتوب الی اللہ متابا "*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۱۶/ذوالحجہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۵/اگست/ ۲۰۲۰ء*
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾
1 تبصرے
ماشاءاللہ خوبصورت جواب
جواب دیںحذف کریںاپنا کمینٹ یہاں لکھیں