--------------------------------------
بیوی کی بہن کی لڑکی سے نکاح کرنا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان عظام مسلہ ذیل میں کہ
زید کی شادی پہلے ہوچکی تھی اپنے بیوی کے ساتھ زندگی ہنسی خوشی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے تھے کہ اس کی بیوی 15 یا 16 سال تک حیات میں رہی اور پھر اس کی بیوی انتقال کر گئیں اور زید کے پاس 2 لڑکا اور ایک لڑکی ہے'اس کی دیکھ بھال کرنے کے لئے کوئی نہیں ہے ایک لڑکی ہے وہ بھی اس کے بیوی کی بڑی بہن کی بیٹی ہے اور وہ بھی بالغ ہوچکی ہے اب زید اس کی بڑی بہن کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو اس لڑکی سے شادی کر سکتے ہیں یا نہیں جواب عنایت فرمائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں آپ کی مہربانی ہوگی خدا حافظ
*سائل: محمد مشرف رضا رضوی پورنوی بہار*
__________❣⚜❣___________
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*
*📝الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*
صورت مذکورہ کے متعلق حضور فقیہ الملت والدین مفتی جلال الدین صاحب قبلہ امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان فتاوی فیض الرسول میں تحریر فرماتے ہیں
" بیوی اور اس کی بہن کی لڑکی کو نکاح میں جمع کرنا حرام لیکن اگر بیوی فوت ہو چکی ہو یا اسے طلاق دیدی ہو اور عدت گذر گئی ہو تو اب اس کی بہن کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے۔
📃حدیث شریف میں ہے
*" لا یجمع بین المرأۃ و عمتھا ولا بین المرأۃ وخالتھا " متفق علیہ -*
📜فی الدر المختار
*" حرم الجمع بین المحارم نکاحا و عدۃ ولو من طلاق بائن بین امرأتین ایتھا فرضت ذکرا لم تحل للاخری "اھ*
📄رد المحتار میں ہے
*" کالجمع بین المرأۃ و عمتھا او خالتھا "اھ*
*( 📔ج :1/ص:596)*
اور اسی طرح
*(📚بھار شریعت ج:1/ح:7/ص:27/ قسم سوم جمع بین المحارم)* میں ہے۔
*واللہ تعالیٰ اعلم*
__________❣⚜❣___________
*✍🏻کــتبـــــــہ:*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*
*+919756464316*
*✅الجواب صحیح و صواب: محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی بہار۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: العبد الاثیم محمد معصوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا (الھند)*
*✅الجواب صحيح والمجيب نجيح: فقط جلال الدین احمد امجدی رضوی نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند خادم جامعہ قادریہ رضویہ ردرور منڈل ضلع نظام آباد تلنگانہ الھند۔*
___________❣⚜❣__________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں