---------------------------------
*📚دھوپ سے گرم پانی کب قابل استعمال ہے کب نہیں؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علماء کرام کی بارگاہ میں مسلم عرض ہے کہ بہار شریعت وضو کے مکروہات سے بتایا گیا ہے کہ دھوپ کے گرم پانی سے وضو کرنا مکروہ ہے تو پھر ان پانیوں کا حکم کیا ھوگا جو چھتوں پر رکھے ٹینکوں میں دھوپ سے گرم ھو جاتا ہے مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں کرم ھوگا
*سائل: محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری*
__________💠⚜💠____________
*و علیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب ⇩*
دھوپ سے گرم ہونے والے پانی کو وضو، غسل یا کسی اور کام میں استعمال کرنے سے اس وقت اندیشہ برص ہے جب کہ گرم ملک میں گرم موسم میں چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی ٹنکی یا برتن میں دھوپ سے گرم ہوا ہو جب تک ٹھنڈا نہ ہوجائے اس وقت تک کسی طرح بھی بدن پر پہنچانے سے برص کی بیماری ہونے کا اندیشہ ہے
البتہ جو ٹنکیاں دھات کے علاوہ پلاسٹک، فائبر یا اینٹ پتھر وغیرہ سے بنائ جاتی ہیں ان میں دھوپ سے گرم ہونے والے پانی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ اور اگر کہیں مسجدوں یا گھروں میں لوہے یا اس جیسی دھات کی بنی ہوئی ٹنکیاں پائی جاتی ہوں تو ان میں دھوپ سے گرم ہونے والا پانی جب تک ٹھنڈا نہ ہوجائے استعمال نہ کیا جائے اور اگر ممکن ہو تو انہیں فائبر کی ٹنکی سے بدل دیں ۔
📄درمختار ، کتاب الطھارۃ ، باب المیاہ میں ہے
*" بماء قصد تشمیسه بلا کراھة ۔*
📃اور اسی کے تحت ردالمحتار میں ہے
*" واستعماله یخشی منه البرص کما صح عن عمر رضی اللہ تعالی عنہ واعتمدہ بعض محققی الاطباء لقبض زھومته علی مسام البدن فتحبس الدم وذکر شروط کراھته عندھم وھی ان یکون بقطر حار وقت الحر فی اناء منطبع غیر نقدو ان یستعمل وھو حار "*
*( 📓جلد اول ، صفحہ ۳۲٤)*
📜فتاوی رضویہ میں ہے
دھوپ کا گرم پانی مطلقا مگر گرم ملک گرم موسم میں جو پانی سونے چاندی کے سوا کسی اور دھات کے برتن میں دھوپ سے گرم ہوجائے وہ جب تک ٹھنڈا نہ ہولے بدن کو کسی طرح پہنچانا نہ چاہۓ نہ وضو سے نہ غسل سے نہ پینے سے یہاں تک کہ جو کپڑا اس سے بھیگا ہو جب تک سرد نہ ہوجائے پہننا مناسب نہیں کہ اس پانی کے بدن کو پہنچنے سے معاذ اللہ احتمال برص ہے
*(📙جلد اول ، صفحہ ٤١٢)*
*(📚فتاوی مرکز تربیت افتاء ، جلد اول ، کتاب الطھارۃ ، صفحہ ٨٢)*
*واللہ تعالی اعلم بالصواب*
__________💠⚜💠____________
*✍🏻شــرف قلم: گداۓ حضور انفاس ملت فداءالمصطفی رضوی صمدی انفاسی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی :*
*تخصص فی الفقہ، جامعہ صمدیہ دارالخیر پھپھوند شریف ضلع اوریا، یوپی:*
*+918439872678*
*✅الجواب صحیح و صواب: محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی بہار۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں