*کہ کیا ذبح هونے والا دنبه جنتى تھا؟ اور ذبح هوا تو اس کا گوشت کہا ں گیا ؟*
*📖قرآن و حدیث کی روشنى میں جواب عنایت فرمائیں*
*🖌️المستفتی:- محمدعرفان رضا رانچی جھارکھنڈ*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋*
*✍الجواب اللھم ھدایۃالحق والصواب*👇
*🔖صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ جو مینڈھا حضرت اسماعیل علی نبینا علیہ الصلاۃ والسلام کے فدیہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ذبح فرمایا تھا وہ کہاں سے آیا تھا اس کے متعلق اکثر مفسرین کرام کا قول یہ ہے کہ وہ مینڈھا جنت سے آیا تھا اور یہ وہی مینڈھا تھا جس کو حضرت آدم علی نبینا علیہ الصلوۃ والسلام کے صاحبزادے ہابیل نے قربانی میں پیش کیا تھا، اور بعض مفسرین کرام کا قول یہ ہے کہ وہ پہاڑی بکرا تھا جو حضرت سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے فدیہ میں ذبح ہونے کے لئے ثبیر پہاڑ سے اللہ رب العزت کی جانب سے اتارا گیا تھا*
*📖جیسا کہ "قرآن کریم"رہنمائی کرتے ہوے فرماتاہے 👇*
*"وفدیناہ بذبح عظیم"*
*📘پارہ نمبر ۲۳، سورہ صافات، رکوع ۷،آیہ ۱۰۷، صفحہ ۸(حافظی قرآن)*
*📃اسی آیت کریمہ کے تحت "تفسیر جلالین "میں ہے👇*
*" من الجنۃ وھواللذی قربہ ھابیل جاء بہ جبریل علیہ السلام فذبح السید ابرھیم"*
*📄اسی کے تحت"تفسیر صاوی" میں ہے👇*
*"وقیل انہ کان تیساجبلیا اھبط علیہ من ثبیراھ "*
*📑اور "تفسیر خازن" میں ہے👇*
*" قال اکثرالمفسرین کان ھذا الذبح کبشارعی فی الجنۃ اربعین خریفاوقال ابن عباس الکبش اللذی ذبحہ ابرھیم ھو اللذی قربہ ابن آدم وقال الحسن مافدی اسماعیل الاتیس من الروی اھبط علیہ من ثبیر اھ "*
*👈اب رہا یہ سوال کہ اس مینڈھے کا گوشت وغیرہ کا کیا ہوا تو صاحبِ "تفسیر روح البیان" کی تفسیر سے یہ مفہوم ہے کہ سر کے علاوہ باقی اجزا کو آگ آکر جلا گئی جیسا کہ امم سابقہ کے لئے مقبول قربانیوں کے بارے میں عاداتِ الٰہیہ تھی،*
*👈لیکن "تفسیر صاوی" اور "تفسیر جمل" میں ہے کہ مابقی اجزا کو درندوں اور پرندوں نے کھایا یا اس لئے کہ جنتی چیزوں میں آگ مؤثر نہیں ہوتی*
*📃"تفسیر صاوی"کی عبارت یہ ہے👇*
*"مابقی من الکبش اکلتہ السباع والطیور لان النار لاتؤثر فیما ھو من الجنۃ "*
*📖اور "تفسیر جمل"کی عبارت یہ ہے👇*
*" ومن المعلوم المتصور ان کل ماھو من الجنۃ لاتؤثر فیہ النار فلم یطبخ لحم الکبش بل اکلتہ السباع والطیور تامل اھ"*
*📚بحوالہ فتاوی فیض رسول،جلددوم، کتاب الاضحیۃ، صفحہ نمبر ۴۶۵*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۱/ذی القعدہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱۳/جولائی/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں