*🖌️کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں*
*کہ آدھی آستین کی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟*
*جواب عنایت فرمائیں*
*🖌️سائل محمد امین رضا لکھیم پوری*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*
*✍الجواب۔ھوالھادی الی الصواب👇*
*🌼صورت مسئولہ میں حکم شرع یہ ہے کہ ہاف آستین والی ٹی شرٹ یا ہاف آستین والی شرٹ جس کی آستین کہنی سے اوپر تک رہتی ہے اسے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی اور بے ادبی ہے اس لئے کہ ستر عورت نماز کے صحیح ہونے کے واسطے شرط ہے اوروہ یہاں پایا گیاہے*
*📄فقہ حنفی کی مستند و معتبر و معتدل کتاب "الفتاوی الھندیۃ"میں ہے👇*
*"ستر العورۃ شرط لصحۃالصلاۃ"*
*🖊️(ترجمہ)سترِ عورت نماز کے صحیح ہونے کے لئے شرط ہے*
*📗جلداول،الفصل الاول فی الطھارۃ وستر العورۃ،صفحہ نمبر۵۸*
*📃اسی نوعیت کا ایک سوال کے جواب میں حضور حکیم الامت حضرت مفتی امجدعلی اعظمی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں👇*
*" جس کے پاس کپڑے موجود ہوں اور صرف نیم آستین یابنیائن پہن کر نماز پڑھتاہے تو کراہت تنزیہی ہے اور اگر کپڑے موجود نہیں تو کراہت بھی نہیں معاف ہے "*
*📔فتاوی امجدیہ،جلداول، باب مکروہات الصلاۃ ،صفحہ نمبر ۱۹۳*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۱۰/ذی القعدہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱/جولائی/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں