-------------------------------------
*📚کیا سوالات قبر امت محمدیہ ﷺ کے ساتھ خاص ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ ﷲ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ سوالات قبر امت محمدیہ کے لئے ہی خاص ہے ؟حضور کی جلوہ گری سے قبل قبر میں سوال ہوتا تھا یا نہیں؟ اور انبیاء کرام علیھم السلام سے سوال ہوتا ہے یا نہیں اگر ہوتا ہے تو کس چیز کے متعلق ؟برائے کرم مدلل و مفصل جواب تحریر فرمائیں۔
*سائل : چاہت دربھنگوی*
___________❣⚜❣__________
*وعلیکم السلام و رحمۃ ﷲ وبرکاتہ*
*📝الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب ⇩*
صورت مسئولہ کا جواب ملاحظہ کریں: اگلی امتوں سے سوال قبر کے سلسلے میں صحیح وراجح قول یہی ہے کہ اگلی امتوں سے سوال قبر نہیں ہوتا تھا
بلکہ یہ اسی امت محمدیہ کے ساتھ خاص ہے
📄فتاویٰ حدیثیہ میں ہے ۔
*"وکان اختصاصھم بالسوال فی القبر من التخفیفات التی اختصوا بھا عن غیرھم لما تقرر فتامل ذلک ومقتضی احادیث سوال الملکین ان المومن ولو فاسقا یجیبھما کالعدل ولکن بشارتہ تحتمل ان تکون بحسب حالہ ویوا فقہ قول ابن یونس اسمھا علی المذنب منکر "اھ*
*(📙 ص (11)*
🚿 اور اس کی ترجیح علامہ شامی رحمۃ ﷲ علیہ نے بھی فرمائی ہے وہ فرماتے ہے :
*"نقل العلقمی فی شرحہ علی الجامع الصغیر ان الراجح ایضا اختصاص السوال بھذہ الامۃ خلافا لما استظہرہ ابن القیم ونقل ایضا عن الحافظ ابن حجر العسقلانی ان الذی یظھر اختصاص السوال بالمکلف وقال وتبعہ علیہ شیخنا یعنی الحافظ السیوطی"اھ*
*(📕رد المحتار ج 2 ص 192 )*
💌انبیاء کرام علیھم السلام سے سوال نہیں ہوتا ۔
📑در مختار میں ہے:
*" والأصح ان الأنبیاء لا یسئلون " اھ*
📄رد المحتار میں ہے
*" و اشارح الشارح الی ان یزاد الأنبیاء علیھم الصلوۃ والسلام لانھم اولی من الصدیقین "اھ*
*(📓ج 2 ص 192 مطلب ثمانیۃ لا یسألون فی قبورھم )*
*(📚حوالہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد اول کتاب الجنائز صفحہ 340 تا 341 )*
📃اور فتاویٰ فقیہ ملت میں مذکور ہے کہ اگلی امتوں سے سوال قبر کے بارے میں اختلاف ہے علامہ ابن عابدین رحمۃ ﷲ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں :کہ
اگلی امتوں سے سوال قبر ہوتا ہی نہ تھا جیسا کہ ردالمحتار جلد اول صفحہ 572 پر مرقوم ہے
*"ان الراجح ایضا اختصاص السوال بھذہ الامۃ "*
اور بعض علماءکے نزدیک اگلی امتوں سے قبر میں رب کی وحدانیت کے بارے میں سوال کیا جاتا تھا محمد بن سلیمان حبلی ریحاوی رحمۃ ﷲ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں :
*سبیلی کل شخص من المکلفین او من بنی آدم فی قبرہ کان یسأل عن توحید ربہ الا من استثنی عن ذلک "اھ*
*(📗نخبۃ اللالی لشرح بدا الامالی صفحہ 118 ۔)*
*(📚حوالہ فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول کتاب الجنائز صفحہ 280 تا 281 )*
*وﷲ ور سولہ اعلم بالصواب*
___________❣⚜❣__________
*✍🏻کتـبـــــــــہ:*
*گداۓ حضور حافظ ملت حضرت مولانا محمد گل رضا قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقام چتری ضلع سرہا نیپال مقیم حال مبارک پور اعظم گڑھ۔*
*+918957649248*
*✅الجواب صحیح: گداے حضور حافظ ملت محمـــد رضـاء المصطفــی مصبــاحی صــدرالمـدرسیـن وخــادم شعبـــہ افتــاء دارالعلــوم ریــاضیــہ قادریــہ مــالـدہ مغــربـی بنــگال الہنـــد۔*
*✅ذالک کذالک انی مصدق لذالک: امجد رضا امجدی سیتامڑھی بہار۔*
*✅الجواب صحیح و صواب: محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی بہار۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: العبد الاثیم محمد معصوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند)*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: فقط محمدامجدعلی نعیمی رائیگنج اتر دیناجپور بنگال۔*
___________❣⚜❣__________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں