*اگر دوبارہ ایسی کوئی ضرورت آں پڑے تو باقی بچی ہوئی زمین کے کچھ یا کل حصہ کو اسی مسجد کے لیے بیچنا صحیح ہوگا کہ نہیں مدلل و مفصل قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا*
*🖌️المستفتی:--- محمد مناظر حسین🍁*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*
*✍الجواب بعون الملک العلام*
*🌲صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ جو زمین مسجد کے لئے وقف کی گئی ہے وہ خالص اللہ رب العزت کی ملک ہے اس کی بیع جائز نہیں*
*📖جیساکہ "الفتاوی الھندیۃ میں ہے👇*
*"ولایباع ولایوھب ولایورث کذا فی الھدایۃ"اھ*
*📘باب الوقف"جلددوم"صفحہ ۳۵۰*
*📙عنایہ" میں ہے👇*
*"اذالزم الوقف لم یجز بیعہ ولاتملیکہ"*
*🖊️(ترجمہ) جب وقف لازم ہوگیا تو نہ اس کی بیع جائز ہے اور نہ تملیک*
*📗جلدششم" صفحہ ۲۰۴*
*📃اور"درمختار میں ہے👇*
*"اذاتم ولزم لایملک ولایملک"اھ*
*📓جلدششم"صفحہ ۵۳۹*
*🍀"ردالمحتار میں ہے👇*
*"الواجب ابقاءالوقف علی ماکان علیہ"*
*📔جلدچہارم"صفحہ ۳۸۸*
*🌹اعلحضرت الشاہ امام احمدرضاخان فاضل بریلوی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں👇*
*"وہ کہ واقف نے مسجد پر وقف کیا ہے اسےکوئی نہیں بیچ سکتا نہ متولی" نہ اہل محلہ "نہ حاکم نہ کوئی"*
*📕فتاوی رضویہ"جلدششم"صفحہ ۴۴۲*
*🌹نیز اسی میں ہے " مسلمانوں کو تغیر وقف کا کوئی اختیارنہیں تصرف آدمی اپنی ملک میں کرسکتاہے وقف مالک حقیقی جل وعلاکی ملک خاص ہے اسی کے بے اذن دوسرے کو اس میں کسی تصرف کا اختیارنہیں"*
*📒فتاوی رضویہ"جلدششم" صفحہ ۳۸۱*
*👈البتہ اگر واقف نے جس مقصد کے لیے شئ کو وقف کیا ہے اس کے غیر میں شئ موقوف کا استعمال ہرگز جائز نہیں ہے*
*📗جیساکہ"الاشباه والنظائر"میں ہے👇*
*"شرط الواقف كنص الشارع أى فى وجوب العمل به.اه"*
*🖍️(ترجمہ)واقف کی شرط نص شارع علیہ السلام کی طرح واجب العمل ہے۔*
*📗صفحہ نمبر ۱۶۳*
*👈لہذا اس قاعدہ کلیہ شرعیہ کا واضح مطلب یہی ہوا کہ وقف کرنے والوں نے جن مقصد کے لئے شی کو وقف کیاہے اس کے علاوہ میں وقف کی ہوئی شی کو استعمال میں لانا ہرگز درست نہیں ہے ہاں اگر اس نے مسجد کے مصالح و تعمیر وتوسیع کے لئے وقف کیا ہے تو درست ہے۔ اور اگر مطلق مسجد بنانے خالص دیا تو مصالح مسجد میں اس کا صرف کرنا روانہیں ہوگا بلکہ مسجد ہی تعمیر کی جاےگی،،*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۳/ذوالحجہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۲۵/جولائی ۲۰۲۰ء*
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں