جماعت کا طویل کرنا کیسا؟

 « احــکامِ شــریعت » 
----------------------------------------
جماعت کا طویل کرنا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین نے مسٔلہ ذیل میں کہ جماعت طویل کرنا کیسا ہے جب کی مقتدی کو پریشانی ہو
واضح مدلل جواب سے نوازیں
*سائل: عبد الوہاب قادری*
__________💠⚜💠____________

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الوھاب ⇩*

صورت مسئولہ کے متعلق یہ جان لیں کہ 
جماعت طویل نہ کریں جبکہ مقتدی کو گراں گزرے 
اور نہ ہی قرات مسنونہ پر زیادہ کریں جبکہ مقتدی پر گراں گذرے اور اگر شاق نہ ہو تو زیادت قلیلہ میں حرج نہیں
*( 📕بہار شریعت حصہ سوم صفحہ۲۴۹ )*

🎁حضر میں جب جب کہ وقت تنگ نہ ہو تو سنت یہ ہے کہ فجر و ظہر میں طوال مفصل یعنی سورہ حجرات سے سورہ بروج تک پڑھے 
اور عصر و عشاء میں اوساط مفصل یعنی سورہ بروج سے سورہ لم یکن تک پڑھے 
اور مغرب میں قصار مفصل یعنی سورہ لم یکن سے اخیر تک پڑھے
*( 📘بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۲۴۸ )*

💌اور یہ بھی جان لیں کہ 
امام کو کسی آنے والے کے لئے نماز طویل کرنا مکروہ تحریمی ہے اگر اس کو پہچانتا ہو اور اسکی خاطر مدنظر ہو اور اگر نماز پر اسکی اعانت کے لئے بقدر ایک دو تسبیح کے طول دیا تو مکروہ نہیں 
*( 📗بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۳۹۶ )*

🚿اور ایک بات یہ جان لیں کہ آج تو مقتدی اور کمیٹی ممبران کا یہ حال ہے کہ اگر نماز تھوڑی لمبی ہو تو تکلیف مختصر پڑھاۓ تو ناراضگی اسی وجہ سے نہ جانے کتنے امام صاحب کو رخصت کردیتے ہیں اللہ ایسے لوگوں کو علماء کی قدر کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین

*واللہ اعلم بالصواب*
__________❣⚜❣___________

*✍🏻از قلم: حضرت علامہ و مولانا مفتی محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار۔*
*+918051028089*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
ھکذا فیوضات رضویہ فی تشریحات ہدایہ جلد دوم ص ٢٥٣ 

*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: حضرت علامہ و مولانا جابرالقادری صاحب قبلہ جاجپور اڑیسہ۔*
ماشاللہ بہت ہی عمدہ لاجواب ہے - 
مگر قرات مسنونہ سے زائد بہت کم ائمہ تلاوت کرتے ہیں - بلکہ فی زماننا صرف جواز کی حد تک تلاوت کرتے ہیں یا کچھ زائد ، مگر قرات مسنونہ تو بہت قلیل - پھر بھی سوال کرتے ہیں امام نماز طویل کر دے ، تو کیا حکم ہے ، تعجب ہے -  
اللہ تبارک و تعالی ہمیں عبادات الہی کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کی توفیق مرحمت فر مائے - آمین بجاہ سید المرسلین 

*✅الجواب صحیح و صواب: محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی بہار۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے