کیا آدمی وہیں دفن ہوتا ہے جہاں کی مٹی اس کے جسم میں ہوتی ہے؟

   «    احــکامِ شــریعت     »   

 --------------------------------------
کیا آدمی وہیں دفن ہوتا ہے جہاں کی مٹی اس کے جسم میں ہوتی ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کہتا ہے کی انسان کو بنانے کے لئے فرشتے جس جگہ سے مٹی اٹھاتے ہیں
 تو نظامِ قدرت سے انسان وہیں دفن ہوتا ہے کیا یہ عقیدہ درست ہے ؟
*سائل: محمد اسلام رضا فرید پور بریلی شریف*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*
*الجواب :* یہ بات صحیح ہے کہ انسان جہاں کی مٹی سے بنایا جاتا ہے مرنے کے بعد انسان زمین کے اسی حصے میں دفن ہوتا ہے جس حصے سے مٹی لیکر انسان کو بنایا گیا ہے

📑جیسا کہ علامہ سمہوردی تحریر فرماتے ہیں کہ *" اذ کل نفس انما خلقت من تربته التی يدفن فيها بعد الموت " اھ*
یعنی چونکہ ہر نفس کو اس مٹی سے تخلیق کیا جاتا ہے جس میں بعد از وفات اسے دفن کیا جاتا ہے " اھ
*(📒 وفاء الوفا باخبار دار المصطفی ج 1 ص 32 : مطبعة السعاده مصر )*
اور احادیث مبارکہ میں بھی اس حوالے سے بیان کیا گیا ہے 
جیسا کہ عن أبی سعيد الخدری قال مر النبی صلی الله عليه وآله وسلم *بجنازة عند قبر فقال قبر من هذا فقالوا فلان الحبشی يا رسول الله فقال رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم لا اله الا الله سيق من أرضه وسمائه الی تربته التی منها خلق " اھ*
یعنی حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے ۔ وہ فرماتے ہیں : ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک جنازہ کے بعد ایک قبر کے پاس سے گزرے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے دریافت فرمایا : یہ کس کی قبر ہے ؟ انہوں نے عرض کیا، یارسول اللہ ! فلاں حبشی کی ہے ۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لا الہ الا اللہ پڑھ کر فرمایا: اسے اس کی زمین اور آسمان سے اس مٹی میں لایا گیا ، جس سے اس کی تخلیق کی گئی تھی " اھ 
*(📕المستدرک علی الصحيحين ج 1 ص 521 رقم : 1356 : دار الکتب العلمية بيروت / البيهقی ، شعب الايمان ج 7 ص 173، رقم 9891 : دارالکتب العلميةبيروت )*
اور امام عبد الرزاق اپنی مصنفہ میں نقل کرتے ہیں کہ *" عن عکرمة مولی ابن عباس انه قال يدفن کل انسان فی التربة التی خلق منها " اھ*
یعنی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا ہر انسان کو اس مٹی میں دفن کیا جاتا ہے جس سے وہ پیدا کیا گیا ہے " اھ
*(📗 المصنف عبد الرزاق ج 3 ص 515 ،  رقم : 6531 : المکتب الاسلامی بيروت )*

*(📚 اور اگر اور تفصیل درکار ہے تو فتاوی افریقہ ص 82 مسئلہ 63 کا مطالعہ کریں )*
ھکذا فی 
*( 📘جامع الاحادیث جلد سوم کتاب الجنائز ص ۳۴ )*


*واللہ اعلم بالصواب*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا کریم اللّٰه رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی۔*
*+917666456313*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مفتی محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ۔*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے