-----------------------------------------------------------
*📚شب معراج نبیﷺ نے کونسی نماز پڑھائی؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*کیا فرماتے ھین علماء دین و مفتیان عظام کہ سرکار جب معراج شریف مین تشریف لیے گئے تو آپ نے سارے نبیون کی امامت فرمائی*
*آپ نے کونسے وقت کی نماز پڑھائی اور وہ نماز کتنے رکعت کی تھی مفصل حوالہ کیساتھ تحریر کریں*
*المستفتی : عبد اللہ صدیقی*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*📝الجواب بعون الملک الوھاب :*
*شب معراج میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیاء کرام علیہم السلام کی جو امامت فرمائی اس سے متعلق تفسیر خازن میں مذکور ہے کہ اللہ تعالی نے حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خاطر انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کو جمع فرمایا تاکہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان کی امامت فرمائیں اور تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام آپ کی عظمت و فضیلت اور آپ کی برتری کو جان لیں-*
*🏷واقعۂ معراج کی تفصیلی روایات صحیح بخاری و صحیح مسلم اور دیگر کتب حدیث میں موجود ہے،*
*امامت کے بارے میں ارشاد ہے : *
*فحانت الصلوة فاممتهم-*
* ترجمه: نماز کا وقت ہوا تو نے انبیاء کی امامت کی -*
*📕 (صحیح مسلم ، کتاب الایمان ، باب فی ذکر المسیح ابن مریم و المسیح الدجال ، حدیث نمبر : 448)*
*📿 اس حدیث پاک کی شرح میں ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے :*
* و لعل المراد بها صلوة التحية او يراد بها صلوة المعراج علی الخصوصية-*
* ترجمہ: اس نماز سے مراد نمازِ تحیة المسجد ہے یا معراج کی خصوصی نماز ہے-*
*📚 (مرقاۃ المفاتیح، کتاب الفضائل، باب فی المعراج)*
*📤اور صاحب تفسیر روح البیان مترجم میں تحریر فرماتے ہیں کہ " حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے انبیائے کرام کو جماعت کے ساتھ دو رکعت نفل نماز پڑھائی تھی "*
*تفصیل کے لئے*
*📕 روح البیان مترجم ج 8 ص 30 /29 کامطالعہ کریں*
*واللہ اعلم بالصواب*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*✍شرف قلم: حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی۔*
*📞+917666456313*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں