Header Ads

کنوارا نہیں مرنا

کنوارا نہیں مرنا

کنوارا مر جانا اچھی بات نہیں ہے۔ ہمارے بزرگوں نے یہ نہیں سکھایا۔ 
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے تھے اگر میری عمر میں سے صرف دس دن باقی رہ گئے ہوں اور ان کے بعد میری موت ہو تو میں چاہوں گا کہ نکاح کر لوں اور اللہ تعالی سے اس حالت میں ملاقات نہ ہو کہ میں کنوارا رہوں۔

(قوت القلوب، ج2، ص827) 

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ آپ کی بیوی کا انتقال ہوا تو اگلے ہی دن آپ نے نکاح کر لیا۔

حضرت بشر رحمہ اللہ کا انتقال ہوا تو کسی نے آپ کو خواب میں دیکھا۔ آپ نے فرمایا کہ مجھے یہ مقام عطا کیا گیا لیکن شادی شدہ لوگوں کے مقام تک نہ پہنچ سکا (ان کو اہل و عیال پر صبر کرنے کی وجہ سے ایک خاص مقام حاصل ہوا) 

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ کی بیوی (طاعون کی وجہ سے) انتقال فرما گئیں تو آپ نے فرمایا کہ میرا نکاح کر دو؛ میں نہیں چاہتا کہ اللہ تعالی سے اس حالت میں ملوں کہ میں کنوارا رہوں۔

(ایضاً) 

کنوارے سماج کو چاہیے کہ اس سماج کو چھوڑ کر شادی شدہ سماج میں داخلہ لے لیں۔ کنوارے سے زیادہ شادی شدہ کی فضیلت ہے۔ مختصر یہ کہ جلدی جلدی شادی کیجیے۔ کب تک کنواروں کی تنظیم کے ممبر بنے رہیں گے؟ 

عبد مصطفی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے