مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما
جامعہ اشرفیہ مبارکپور اور جامعہ نظامیہ حیدر آباد
بعض اوباشوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ فکری اور اعتقادی طور پر جامعہ اشرفیہ(مبارک پور)کو جس سمت لے جانا چاہیں گے,لے جا سکتے ہیں۔اس کے لئے وہ مسلسل کوشش میں بھی ہیں۔
بعض آزاد خیالوں کی جانب سے یہ بھی اعتراض ہوتا ہے کہ فارغین کو سند دیتے وقت ان سے حسام الحرمین کی تصدیق لینا غلط ہے,کیوں کہ:
مسئلہ تکفیر تحقیقی ہے,تقلیدی نہیں۔
ہم نے حالیہ دنوں میں اس موضوع پر سلسلہ وار مضامین کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
عنوان یہ ہے:
مسئلہ تکفیر کس کے لئے تحقیقی ہے؟
اس کی پانچ قسطیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہو چکی ہیں اور ان شاء اللہ تعالی مزید قسطیں اپ لوڈ کی جائیں گی۔
حسام الحرمین کی تصدیق پر تنقید کرنے والوں میں بعض لوگ اپنے ناموں کے ساتھ مصباحی کا ٹائیٹل بھی لگاتے ہیں,حالاں کہ اعتقادی کج روی کے سبب ان لوگوں کی سندیں منسوخ ہو چکی ہیں اور اب ان لوگوں کو مصباحی لکھنے کا حق نہیں,لیکن قوم مسلم کو دھوکہ دینے کے لئے مصباحی لکھنا ضروری ہے,تاکہ لوگ انہیں سنی سمجھیں اور ان کی ضلالت وگمرہی کو قبول کر لیں۔
جامعہ نظامیہ حیدر آباد جنوبی ہند کا ایک عظیم الشان سنی ادارہ تھا۔بدمذہبوں نے انتہائی عیاری اور مکر وفریب کر کے اپنے بچوں کو وہاں تعلیم کے لئے داخل کیا۔
فراغت کے بعد وہ لوگ اپنے ناموں کے ساتھ نظامی لگاتے اور دیوبندی,وہابی عقائد کی تبلیغ کرتے۔اپنی وہابیت و دیوبندیت کو چھپانے کے لئے فاتحہ ونیاز,میلاد وعرس,سلام وقیام وغیرہ بھی کرتے۔عام لوگ ان کو سنی سمجھتے اور ان کی پھیلائی ہوئی صلح کلییت و وہابیت کو قبول کر لتے۔
اسی طرح جامعہ اشرفیہ میں بھی بدمذہب گھرانوں کے بچے داخلہ لے سکتے ہیں۔مذبذب فارغین کا خاندانی پس منظر معلوم کیا جائے۔
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ والدین لاعلم ہوتے ہیں,اور صلح کلیت پھیلانے والی تحریکیں مدارس ہی میں بہلا پھسلا کر طلبہ کو اپنا ہم خیال بنا لیتی ہیں,پھر ان کو روپیہ پیسہ دے کر اپنا آلہ کار بنا لیتی ہیں۔
بس مسلمانان اہل سنت وجماعت اتنا یاد رکھیں کہ جب مکی و مدنی ہونا حقانیت کی علامت نہیں۔قادری وچشتی ہونا حقانیت کی علامت نہیں۔سید اور شیخ ہونا حقانیت کی علامت نہیں تو مصباحی وازہری ہونا حقانیت کی علامت کیسے ہو سکتا ہے؟؟؟
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:17:نومبر 2020
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں