------------------------------------
کسی امام کو یہ کہنا کہ جسکو نماز جنازہ کا طریقہ معلوم نہیں صف سے نکل جائے، کہنا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مفتیان کرام کی بارگاہ میں میرا سوال یہ ہے کہ ایک امام صاحب تھے انہوں نے لوگوں سے کہا کہ آپ لوگوں کو نماز جنازہ یاد نہیں ہے آپ صف سے باہر نکل جاؤں تو کیا یہ درست ہے اگر کسی کو نماز جنازہ یاد نہ ہو بلکہ کچھ لوگ ان پڑھ ہیں تو کیا وہ نماز جنازہ میں شامل ہو سکتے ہیں یا نہیں اس کے بارے میں قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمایئں آپ حضرات کی بہت بڑی مہربانی ہوگی
*المستفتی: ادریس احمد رضوی*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَ رَحْمَةُاَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ*
*الجواب* صورت مسٶلہ میں امام کا یہ رویہ قابل مزمت ہے
امام کو چاہیۓ تھا کہ نماز جنازہ کا طریقہ سمجھا دیتا
مثلا یوں کہتا کہ جسکو مکمل ثناء یادنہ ہو وہ صرف سبحان اللہ کہہ دے اور درود ابراہیمی یاد نہ ہو تو کوئی بھی دورد پڑھ لے یا صرف ﷺ پڑھ لے وہ دعاٸیں جو نماز جنازہ کے لیۓ قرآن و سنت میں وارد ہیں وہ یاد نہ ہو تو ربنا آتنا الخ پڑھلے یا اللھم اغفرلی پڑھلے وغیرھم
دوم یہ کے نماز جنازہ میں دورکن ہیں قیام و چہار تکبیرات ، دورحاضر میں ایک عام مسلمان یہی کرلے تو انسب ہے ان سے لوگوں سے لاکھ جگہ بہتر ہے جو میت کے ساتھ تو جاتے ہیں مگر وہ نماز میں شریک نہیں ہوتے جونہایت ہی عظیم گناہ ہے
*(📒بہار شریعت حصہ ٤ کتاب الجناٸز ، (مکتبہ مدینہ دھلی)*
لہذا امام توبہ کرے اور آئندہ ایسی حرکات قبیحہ سے باز رہے
📜جیساکہ مجانی الادب ص١٠ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
*مااتی اللہ تعالیٰ عالما علما الا اخذ علیہ المیثاق ان لا یکتمہ وقال ایضا مااخذ اللہ علی الجھال ان یتعلموا حتیٰ اخذ علی العلماء ان یعلموا*
اللہ تعالی نے کسی عالم کو علم نہیں دیا مگر اس سے وعدہ لیا کہ وہ اسے نہیں چھپائے گا اور یہ بھی (حضرت علی نے) فرمایا اللہ تعالی نے جاہلوں سے وعدہ نہیں لیا کہ وہ سیکھیں یہاں تک کہ علماء سے وعدہ لیا کہ وہ عوام کو سکھائیں۔
*واللہ تعالیٰ اعلم*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻شرف قلم: عبید اللّٰه رضوی بریلوی صاحب قبلہ خادم التدریس مدرسہ دار ارقم محمدیہ میرگنج ضلع بریلی شریف یوپی۔*
*+919568246389*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: العبد الاثیم محمد جابر القادری رضوی*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں