غلط مسائل بتانے والے پر شریعت کا حکم؟

      «    احــکامِ شــریعت     »      
--------------------------------------------
غلط مسائل بتانے والے پر شریعت کا حکم؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ* 
*الســوال ــــــــــــــ️👇* 
*کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسںٔلہ میں کے زید لوگوں کے مسائل کے جواب بہت  غلط بتاتے ہیں اس کے بارے کچھ تفصیل سے تحریر کریں حضرت آپ کی عین نوازش ہوگی؟*

*السائل: محمد شاہ رخ رضــا قــادری سـوار ضـلـع رامـپـور یـوپـی۔*
*◆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆*
 
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ* 
*الجواب بــعون الملڪ الوھاب👇* 
*کوئی عالم ہے اور مسائل بتانے میں وہ کمال رکھتا ہے باوجود اسکے اگر کیہں سے خطا سرزد ہو جائے تو اسے معلوم ہونے پر حکم یہ ہے کہ فوراً رجوع کریں پھر اگر اس کے اکثر مسائل غلط ہوتے ہیں تو اسے ظاہر ہے کہ فقہ کی کتابوں کا مطالعہ نہیں کرتا ہے اور مسائل میں بھی مہارت نہیں رکھتا زبردستی مسئلہ بتاتا ہے ۔ہاں اگر کوئی عالم دین ہے اسے اتفاقاً ایسی غلطی ہو جا رہی ہے یعنی کبھی کبھی ایسی غلطی ہو جاتی ہے اور بغیر بحث و مباحث کے اور رجوع کر رہا ہے تو اسے کوئی مواخذہ نہیں ہو گا ۔*

*حدیث شریف میں ہے۔حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے جو بغیر علم کے فتویٰ دیں گے خود بھی گمراہ اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے رسالت مآب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم یہ بھی فرمان مبارک ہے تم میں سے جو فتوی دینے میں زیادہ جرات کرے گا وہ جہنم میں جانے میں زیادہ جرات مند ہوگا۔یہ تمام بھی بطور استخراج ہے اور میں گمان کرتا ہوں کہ اس میں کوئی مخالفت نہیں کرے گا اللہ ہی ثواب کی طرف رہنمائی فرمانے والا ہے۔*

*📙صحیح مسلم باب رفع العلم قدیمی  فتاویٰ رضویہ ج 10ص 458 جدید۔*

*البتہ اگر جان بوجھ کر بغیر علم کا مسئلہ بتاتا ہے تو وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے اس پر لازم ہے کہ توبہ کرے اللہ رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا*

*فرمود من افتی بغیر علم لعنۃ ملئکۃ السماء والارض۔جس نے علم کے بغیر فتوی دیا اس پر زمین وآسمان کے فرشتے لعنت کرتے ہیں۔*

*قال صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اتخذ الناس رؤوسا جہالا فسئلوا فافتوا بغیر علم فضلوا واضلوا*

*📕حوالہ فتاویٰ رضویہ ج11 ص 490*

*وَاللہُ اَعْــلَمُ بِــاالصَّـــــوَابـْــــ* 
*◆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆* 

*کتبــــــــــــــــــــــــہ:👇* 
*فقیــر محــمد امتـیاز قــمر رضــوی امجــدی عفـی عنـہ خطـیب وامـام رضـا نـگر گینـرو بیـنگا بــاد گـریـڈیــہ جـھارکھــنڈ رابـطـہ نـمبـر 👇)* 
*📲+919113471871☜* 

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: فقــیر محمــد اسـماعیــل خــان القـادری الـرضـوی الامـجـدی صـاحب قـبلہ مــدظـلـہ الـعـالی والنـورانـی* 
*مــقام👈دولھـاپـور پـہاڑی پــوسـٹ انـٹیا تھـوڪ بــازار ضلـع گــونــڈہ یــوپـــی۔* 

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: فقــیر محمـد ابــراہیـم خــان امجــدی قــادری رضـوی بــلرامـپوری عـفی عنــہ خـطیب و امــام غــوثـیہ مسجـد بـھیونــڈی مہـاراشٹــر۔* 
*◆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے