رضا اکیڈمی کو قلبی مبارکبادیاں

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما 

رضا اکیڈمی کو قلبی مبارکبادیاں

12:مارچ 2021 کو وسیم رضوی نے قرآن مقدس کی 26 آیات مبارکہ کو قابل اعتراض قرار دے کر انہیں قرآن عظیم سے خارج کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی دی تھی۔

آج 12:اپریل 2021 کو بھارتی سپریم کورٹ نے وسیم رضوی کی پٹیشن کو خارج کر دیا اور وسیم رضوی پر پچاس ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

آج بھارتی سپریم کورٹ نے جو تاریخی فیصلہ دیا ہے,یقینا وہ یاد گار فیصلہ ہے۔سپریم کورٹ کے جج اور وکیل قابل مبارکباد ہیں۔

اس معرکہ کو سر کرنے کے لئے جن حضرات نے کوشش و کاوش کی۔اپنے آرام و سکون کو قربان کیا۔سپریم کورٹ میں پیروی کی,وہ تمام ارباب عزیمت بے شمار مبارک بادیوں کے مستحق اور قابل تحسیں و آفریں ہیں۔

ان کفن بردوش اصحاب عزیمت میں اسیر مفتی اعظم ہند محترم الحاج سعید نوری صاحب صدر:رضا اکیڈمی ممبئ سرفہرست ہیں۔جب بھی کوئی اسلام مخالف فتنہ سر اٹھاتا ہے تو آپ اس کی سرکوبی کے لئے قبل ازوقت ہی بیدار رہتے ہیں۔

اللہ تعالی موصوف کو ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھے اور دارین کی سعادتوں اور حسنات وبرکات سے سرفراز فرمائے:(آمین)

سیاست کی دنیا بہت وسیع ہوتی ہے۔ہمیں بیدار رہنا ہو گا۔خوش فہمی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔وسیم رضوی ایک مہرہ ہو سکتا ہے۔پس منظر میں بہت سے لوگ ہو سکتے ہیں۔یہ مسئلہ پھرکبھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

20:جولائی 1984 کو کلکتہ ہائی کورٹ میں قرآن عظیم کی 85 آیات مقدسہ سے متعلق مقدمہ دائر ہوا تھا اور مقدمہ خارج ہوا۔

فتنے اٹھتے رہیں گے۔دفاع کے لئے کمربستہ رہنا ہو گا۔نہ خوش فہمی میں مبتلا ہوں,نہ کسی پر اندھا اعتماد کریں۔

طارق انور مصباحی 

12:اپریل 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے