ویب سائٹ:تاج الشریعہ انسٹی ٹیوٹ

مبسملا و حامدا::ومصلیا و مسلما  

ویب سائٹ:تاج الشریعہ انسٹی ٹیوٹ

حضور اقدس تاجدار کون و مکاں سرور کل جہاں علیہ التحیۃ والثنا کی ولادت اقدس کی عیسوی تاریخ یعنی آج 20: اپریل کی نسبت سے "تاج الشریعہ آن لائن اسلامک انسٹی ٹیوٹ(انٹرنیشنل)"کی ویب سائٹ لانچ کی جا رہی ہے۔

ویب سائٹ میں انسٹی ٹیوٹ کا تعارف,کورسز کا خاکہ,ایڈمیشن فارم,رابطہ نمبر اور دیگر ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں۔احباب اس سے استفادہ کریں اور اپنے احباب و متعلقین کو اس جانب راغب فرمائیں۔

سبط صدر الشریعہ,خلیفہ تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی الشاہ فیضان المصطفے قادری دامت برکاتہم القدسیہ کی انقلابی فکر و نظر کا یہ خوش آئند نتیجہ ہے۔اللہ تعالی ممدوح گرامی کو دارین کی سعادتوں اور نعمتوں سے سرفراز فرمائے,اور دونوں جہاں کے حسنات و برکات سے شادکام فرمائے:آمین


ویب سائٹ لنک:



خواہش مند طلبہ و طالبات 
Download Form
پر کلک کر کے داخلہ فارم حاصل کر لیں۔

طارق انور مصباحی 

20:اپریل 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے