*👑قربانی کے مسائل اور ان کا حکم*👑
*🌹قسط سوم(۳)*🌹
*🖊️السوال (۲۱)* 👇
قربانی کے جانور کتنے قسم کے ہیں ؟
*✍️الجواب* قربانی کے جانور تین قسم کے ہیں اونٹ "گاے"بکری ہر قسم میں جتنی اس کی نوعیں ہیں سب داخل ہیں۔ نراور مادہ خصی اور غیر خصی سب کا ایک حکم ہے بھینس گاے میں شمارہے اسکی بھی قربانی ہوسکتی ہے بھیڑ اور دنبہ بکری میں داخل ہیں ان کی بھی قربانی ہوسکتی ہے
*📘الفتاوی الھندیۃ "جلدپنجم"صفحہ ۲۹۷*
*🖊️السوال (۲۲)👇*
اگر کوئی شخص جنگل سے ایک ہرن کے بچہ کو پکڑ لایا اس کی پرورش قربانی کے نیت سے کی تو اس کی قربانی درست ہوگی یانہیں ؟
*✍️الجواب* ہرن یا نیل گاے وغيرہ وحشی (جنگلی)جانور کی قربانی نہیں ہوسکتی۔
*📔بدائع الصنائع"جلدچہارم صفحہ ۲۰۵*
*🖊️السوال نمبر(۲۳)👇*
قربانی کے جانور کا کیامعیار ہونی چاہئے؟
*✍️الجواب* قربانی کے جانور کا تمام عیوب فاحشہ سے سلامت ہونا چاہئے ۔ جیساکہ *"الفتاوی الھندیۃ"* میں ہے *"فھو ان یکون سلیما من العیوب الفاحشۃ کذافی البدائع"*
*📗الفتاوی الھندیۃ "جلدپنجم"صفحہ ۲۹۷*
*🖊️السوال (۲۴)*👇
جس جانور کے پیدائشی سینگ نہ ہو تواس کی قربانی درست ہے یانہیں ؟
*✍️الجواب* جس جانور کے پیدائشی سینگ نہ ہو تو اس قربانی جائز ہے ۔جیساکہ *"الفتاوی الھندیۃ"* میں ہے *"ویجوز بالجماءالتی لاقرن لھا " اھ*
*📒الفتاوی الھندیۃ" جلدپنجم "صفحہ۲۹۷*
*🖊️السوال (۲۵)*👇
اگر قربانی کے جانور کا سینگ ٹوٹ جاے تو اس کی قربانی درست ہے یانہیں ؟
*✍️الجواب* اگر سینگ تھا مینگ تک ٹوٹ گیا تواس کی قربانی جائز نہیں اور اگر اس سے کم ٹوٹا ہے تو تواس کی قربانی جائز ہے۔اعلحضرت الشاہ امام احمدرضا خان فاضل بریلوی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں کہ *"سینگ ٹوٹنا اس وقت قربانی سے مانع ہوتاہے جب کہ سرکے اندر جڑ تک ٹوٹے اگر اوپر کا حصہ ٹوٹ جاے تومانع نہیں"*
*📙فتاوی رضویہ" جلد ہشتم صفحہ۴۶۹*
*🖊️السوال (۲۶)*👇
ناک کٹی ہوئی بکری کی قربانی درست ہے یانہیں؟
*✍️الجواب* جس جانور کی ناک کٹی ہو اس کی قربانی جائز نہیں۔جیساکہ *"الفتای الھندیۃ"* میں ہے *"ولا تجزی الجد عاء وھی مقطوعۃ الانف کذافی الظھیریۃ "اھ*
*📕الفتاوی الھندیۃ"جلد پنجم" صفحہ ۲۹۸*
*🖊️السوال (۲۷)* 👇
مجنون جانور یا خارش زدہ جانور کی قربانی درست ہے یانہیں ؟
*✍️الجواب* جوجانور مجنون ہوگیاہو اگر وہ چارہ کھاسکتاہو تو اس کی قربانی جائز ہے ورنہ نہیں، خارش زدہ جانور اگر فربہ (موٹا)ہو تو اس کی قربانی جائزہے اور اتنالاغر(کمزور)ہوکہ ہڈی میں مغزنہ رہا تو قربانی جائزنہیں
*📓بدائع الصنائع"جلدچہارم"صفحہ ۲۱۶*
*🖊️السوال۔(۲۸)*👇
جس بکری کی زبان کٹی ہو اسکی قربانی درست ہے یانہیں؟
*✍️الجواب* اگر بکری کی زبان کٹی ہوئی ہو اور وہ چارہ کھا سکتی ہو تو اس کی قربانی جائز ہے ورنہ نہیں
*📚الفتاوی الھندیۃ"جلدپنجم" صفحہ ۲۹۸*
*🖊️السوال(۲۹)*👇
جس جانور کے دانت نہ ہو تو اس کی قربانی جائز ہے یانہیں؟
*✍️الجواب* جس جانور کے دانت نہ ہو اگر وہ چارہ کھاسکتاہے تو اس کی قربانی جائز ہے ورنہ نہیں۔
*📔البحرالرائق" جلدنہم"صفحہ ۳۲۳*
*🖊️السوال (۳۰)*👇
جس جانور کے پیدائشی طور پر ایک کان ہو تو اس کی قربانی جائز ہے یانہیں ؟
*✍️الجواب* جس جانور کے پیدائشی طور پر ایک کان ہو تو اس کی قربانی ناجائز ہے۔ جیساکہ *"منسک متوسط* "میں ہے *"لایجوز اللذی لااذن لہ خلقۃ او لہ اذن واحدۃ"*
*📔المسلک المتقسط فی المنسک المتوسط" باب باب الہدایا"صفحہ ۳۱۴*
*بدائع الصنائع"جلدچہارم "صفحہ۲۱۴*
*ماخوذ:-- الفیوضات الرضویہ فی مسائل الاضحیۃ*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🕋واللہ سبحانہ و تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*(((((((✍️کتبہ )))))))))👇*
*العبدالمعتصم الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*خطیب و امام چھکو جامع مسجد وخادم التدریس والافتاء مدرسہ غوثیہ نظامیہ بھوٹ بگان لین گھسڑی ہوڑہ(بنگال)*
*۲۲/ذو القعدہ ۱۴۴۲ھ بمطابق ۴/جولائی ۲۰۲۱ء*
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں