قربانی کے مسائل اور ان کا حکم ‏/ ‏قسط ‏چہارم ‏

*👑قربانی کے مسائل اور ان کا حکم*👑
*🌹قسط چہارم(4)*
*🖊️السوال (31)*👇
جس جانور کےکان چھوٹےہوں اس کی قربانی جائزہے یانہیں ؟ 
*✍️الجواب* جس جانور کے کان چھوٹے ہوں اس کی قربانی جائزہے۔ 
جیساکہ *"الفتاوی الھندیۃ* میں ہے *"وتجزی السکاءوھی صغیرۃالاذن"*
*📘الفتاوی الھندیۃ"جلدپنجم"صفحہ 297*
*🖊️السوال (32)👇*
جس جانور کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی ہو اس کی قربانی جائزہے  یانہیں ؟ 
*✍️الجواب* جس جانور کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی ہو اس کی قربانی جائز نہیں ہے۔ جیساکہ *"الفتاوی الھندیۃ"* میں ہے *"لایجوزمقطوع احدی القوائم الاربع کذافی التتارخانیۃ"* 
*📔 الفتاوی الھندیۃ"جلدپنجم صفحہ299*
*🖊️السوال نمبر(33)👇*
لنگڑاجانور کی قربانی درست ہے یانہیں؟ 
*✍️الجواب* لنگڑاجانور جو قربان گاہ تک چل کر نہیں جاسکتا ہو تو اس کی قربانی درست نہیں۔ جیساکہ *"مجمع الانہر"* میں ہے *"والعر جاءالتی لاتمشی الی المنسک ای المذبح لو رود النھی عنھن"*
*📗مجمع الانہر"جلدچہارم"صفحہ 171*
*🖊️السوال (34)*👇
اندھا" کانا" اور بیمار جانور کی قربانی جائز ہے یانہیں  ؟ 
*✍️الجواب* اندھا کانا جس کا کانا پن ظاہرہو اور بیمار جس کی بیماری ظاہرہوں ان سب جانوروں کی قربانی جائزنہیں ۔ جیساکہ *"بدائع ملک ملکالعلماء"* میں ہے *"فلاتجوز العمیاء ولاالعوراء البین عورھا والمریضۃ البین مرضھا"*
*📒بدائع الصنائع"جلد چہارم" صفحہ214*
*🖊️السوال (35)*👇
مجبوب جانور کی قربانی جائزہے یانہیں ؟ 
*✍️الجواب* مجبوب جانور(جس کے خصیےاور عضوتناسل سب کاٹ لئے گئے ہوں)کی قربانی جائزہے۔ جیساکہ *"فتاوی شامی"* ؟میں ہے *"تجوز التضحیۃ بالمجبوب العاجز عن الجماع"*
*📙فتاوی شامی"جلد نہم"صفحہ470*
*🖊️السوال (36)*👇
ایک بکری کو بچہ ہوےصرف چارمہینہ گزراہے مگر اس کا دودھ سوکھ گیاہے تو اس کی قربانی درست ہے یانہیں؟
*✍️الجواب* جی ہاں اس بکری کی قربانی جائز ودرست ہے۔جیساکہ *"خلاصۃ الفتاوی"* میں ہے *"واللتی لاینزل لھالبن من غیرعلۃ"*
*📕خلاصۃالفتاوی"جلد چہارم" صفحہ 321*
*🖊️السوال (37)* 👇
گابھن(حاملہ)گاےکی قربانی درست ہے یانہیں ؟
*✍️الجواب* اس حاملہ(گابھن)گاےکی قربانی جس کے بچہ میں ابھی تک جان نہیں پڑی ہے بالاتفاق جائز ودرست ہے۔مگر جان پڑجانے کے بعد اس کی قربانی امام اعظم علیہ الرحمۃ کے نزدیک کراہت(تنزیہی)کے ساتھ جائز ہے اور صاحبین کے نزدیک بلاکراہت جائزہے۔
👈بہرحال قربانی دونوں صورتوں میں ہوجاےگی لیکن اگر حمل کا علم پہلے سے ہوجاےتو تواس جانور کی قربانی نہ دینا *اولی*  ہے
*📓فتاوی یورپ"کتاب الاضحیۃ"صفحہ 359/360*
*🖊️السوال۔(38)*👇
جلالہ یعنی جو جانور غلیظ کھاتاہو اس کی قربانی جائزہے یانہیں؟
*✍️الجواب* جلالہ جانور کی قربانی جائزنہیں۔ جیساکہ *"الفتاوی الفتاویالھندیۃ"* میں ہے *" ولاتجوزالجلالۃ وھی التی تاکل العذرۃ ولاتاکل غیرھا"* 
*📘الفتاوی الھندیۃ" جلدپنجم" صفحہ 298*
👈اور اگر جلالہ جانور اونٹ ہو تو تواس کو چالیس دن" گاے کو بیس دن"بکری کو دس دن تک باندھ کر چارہ کھلائیں کہ وہ اثر جاتارہے بعدہ اس کی قربانی جائزہے۔ جیساکہ *"فتاوی قاضیخاں"* میں ہے *"فان کانت الجلالۃ ابلا تمسک اربعین یوما حتی یطیب لحمھا والبقر تمسک عشرین یوما والغنم عشرۃ ایام"*
*📚 فتاوی قاضیخاں"جلد سوم"صفحہ 353*
*🖊️السوال(39)*👇
اگر کسی جانور کی نظر کمزورہو تواس کی قربانی درست ہے یانہیں ؟
*✍️الجواب* اگر کسی جانور کی نظر ایک تہائی سے زیادہ کمزور ہوتو اس کی قربانی کرنا جائز نہیں ہےاور اگر ایک تہائی سے یا پھراس سے کم نظرکمزور ہو تو اس کی قربانی کرنا درست ہے۔  
*📔الفتاوی الھندیۃ" جلدپنجم" "صفحہ298"297*
*🖊️السوال (40)*👇
بکری کے بچے کی پرورش کتیا کے دودھ سے ہوئی ہے تو قربانی کرنا یا اس کا گوشت کھانا جائزہے یانہیں؟
*✍️الجواب* بکری کا بچہ اگر کتیا کا دودھ چھوڑ کر کچھ دن تک گھاس کھاتارہا یادودھ چھوڑے ہوے ایک زمانہ گزر گیا تو اس کی قربانی عندالشرع جائزودرست ہے اور اس کا گوشت کھانا بھی درست ہے۔
*📔خلاصۃ الفتاوی" جلدچہارم" صفحہ304*

*🌀___________💙🌀💙___________🌀*

    *🕋واللہ سبحانہ و تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                         *🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
       *(((((((✍️کتبہ )))))))))👇*
*العبدالمعتصم الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *خطیب و امام چھکو جامع مسجد  وخادم التدریس والافتاء مدرسہ غوثیہ نظامیہ بھوٹ بگان لین گھسڑی ہوڑہ(بنگال)*
*۲۲/ذو القعدہ ۱۴۴۲ھ بمطابق ۴/جولائی ۲۰۲۱ء*
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے