🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚مال کمیشن سے حج و زیارت کرنا کیسا؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام عليكم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان عظام کہ زید مدینہ شریف جانا چاہتا ہے اس کے پاس پیسے کمیشن کے ہیں تو زید کو ان پیسوں سے روضئے رسول ﷺ کی زیارت کرنا درست ہے یا نہیں؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی: اقبال احمد رضوی
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں کمیشن کا پیسہ اگر بذریعہ حلال حاصل کیا ہے تو مدینہ منورہ جانا اور روضۂ رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت کرنا جائز بلکہ ذریعہ نجات اور باعثِ سعادت ہے !
جیسا کہ سنن دار قطنی کی حدیث مبارکہ ہے
" من زار قبری وجبت لہ شفاعتی"
اور سنن بیہقی میں ہے
" من زارنی بعد وفاتی فکانما زارنی فی حیاتی"
اور اگر بذریعہ حرام حاصل کیا ہے تو یہ مال مثلِ مال مغصوب ہے اس سے مدینہ منورہ جانا اور روضۂ رسولِ پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت کرنا نیز حجِ فرض ادا کرنا بھی ممنوع ہے
جیسا کہ در مختار ج 2ص456 پر ہے
"قد یتصف بالحرمة الحج بمال حرام اھ"
اور اسی کے تحت علامہ ابن عابدین شامی رحمة اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ
"ان الحج لیس حراما بل الحرام ھو انفاق المال الحرام "
اور تحریر فرماتے ہیں کہ "الحج لا یقبل بالنفقة الحرام کما ورد فی الحدیث اھ "
( 📕رد المحتار ج 2 ص 456 )
(📓 اور ایسا ہی فتاوی رضویہ ج 4 ص 685 و686 پر ہے )
اور علامہ ابن نجیم مصری حنفی رحمة اللہ تعالی علیہ الاشباہ والنظائر میں تحریر فرماتے ہیں کہ
"درء المفاسد اولی من جلب المصالح اھ"
اور صاحب کشف الاسرار کشف الاسرار ج1ص 154 پر تحریر فرماتے ہیں کہ "حدیث مبارکہ میں ہے "لترک ذرة مما نھی اللہ عنہ افضل من عبادة الثقلین" یعنی منہیات الہیہ میں سے ایک ذرہ سے اجتناب کرنا اور بچنا جن وانس کی عبادت سے افضل ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم وعلمہ اتم واحکم
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبـــــــــــہ:
حضرت مفتی وصی احمد علوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی بہرائچ شریف یوپی۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں