جنت میں لے کے جائے گی چاہت رسول ﷺ کی
چلتا ہوں میں بھی قافلے والو رکو ذرا
ملنے دو بس مجھے بھی اجازت رسول ﷺ کی
پوچھیں جو دین و ایماں نکیریں قبرمیں
اس وقت میرے لب پہ ہو مدحت رسول ﷺ کی
جنت تو ان کے صدقے میں مل جائے گی مگر
اے کاش ہو نصیب رفاقت رسول ﷺ کی
کیونکر نہ میرےدل میں ہو الفت رسول ﷺ کی
جنت میں لے کے جائے گی چاہت رسول ﷺ کی
یا رب دکھادے آج کی شب جلوہ حبیب
اک بار تو عطا ہو زیارت رسول ﷺکی
قبر میں سرکار ﷺ آئیں تو میں قدموں میں گروں
گر فرشتے بھی اٹھائیں تو میں ان سے یوں کہوں
اب تو پائے ناز سے میں اے فرشتوں کیوں اٹھوں
مر کےپہنچا ہوں یہاں اس دلربا کے واسطے
تڑپا کے ان کے قدموں میں مجھ کوگرادے شوق
جس وقت ہو لحد میں زیارت رسول ﷺکی
کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول ﷺ کی
جنت میں لے کے جائے گی چاہت رسول ﷺ کی
صلی اللہ علیہ و الہ وسلم
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں