خلافت کی تردید اور مذہب کی تائید

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

خلافت کی تردید اور مذہب کی تائید

شیخ الاسلام والمسلمین رئیس العلما والمحققین شہزادۂ حضور محدث اعظم ہند حضرت علامہ شاہ سید محمد مدنی میاں اشرفی جیلانی کچھوچھوی دام ظلہ الاقدس کی خلافت 02:اکتوبر 2021 کو ایک قابل اعتراض شخص کو حاصل ہو گئی تھی۔

ممدوح گرامی نے وہ خلافت آج 11:اکتوبر 2021 کو رد فرما دی ہے اور توصیفی کلمات سے بھی رجوع فرما لیا ہے۔اللہ تعالی قبول فرمائے اور دونوں جہاں کے حسنات وبرکات سے شادکام فرمائے:(آمین)

شہزادۂ اہل بیت نے اپنے جد کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کے دین کی حفاظت فرمائی۔جزاہ اللہ تعالی خیر الجزاء فی الدارین(آمین)

جس کو خلافت دی گئی تھی,اس سے بھی گزارش ہے کہ اپنے عقائد واحوال کی تصحیح کی کوشش کرے۔بعد موت کوئی راہ نہیں۔

امام اہل سنت قدس سرہ العزیز دین اسلام اور مذہب اہل سنت وجماعت کے ایک فرد تھے۔دین ومذہب اللہ ورسول(عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم)کا ہے۔

کسی سے ہمارا اختلاف ہو جائے تو ہم دین اسلام یا مذہب اہل سنت کو ترک کر کے اپنی آخرت تباہ نہیں کر سکتے۔قبل موت غور وفکر کر لیا جائے۔واللہ الہادی وہو المستعان

باب فقہیات کے اجتہادی وظنی اور غیر منصوص مسائل میں تحقیقی اختلاف کا حکم جداگانہ ہے۔اعتقادیات میں اختلاف کا حکم جداگانہ۔ہر شخص اپنی آخرت کی فکر کرے۔

اگر کسی بزرگ وجوان کو تکفیر دہلوی کے مسئلہ میں کوئی شبہہ ہے اور وہ قبول حق کی طلب بھی رکھتا ہے تو شبہہ پیش کرے۔اگر مثل ہمالہ بھی کوئی شبہہ ہو گا تو ان شاء اللہ تعالی جواب دیا جائے گا۔اگر محض قیل وقال اور سوال وجدال مقصود ہے تو معذرت خواہ ہوں۔

حضرت امام فخر الدین رازی علیہ الرحمۃ والرضوان نے بوقت وفات توحید الہی پر شیطان کو تین سو ساٹھ دلیلیں دیں۔شیطان نے تمام دلیلوں کو رد کر دیا۔توحید الہی کو سمجھنا ابلیس کا مقصد نہیں تھا,بلکہ حضرت امام رازی قدس سرہ العزیز کو راہ راست سے دور کرنا مطلوب تھا۔امام رازی کے شیخ طریقت حضرت نجم الدین کبری علیہ الرحمۃ والرضوان کہیں دور بیٹھے وضو فرما رہے تھے اور بذریعہ کشف اس مناظرہ کا مشاہدہ فرما رہے تھے۔انہوں نے اسی مقام سے اپنے مرید حضرت امام رازی علیہ الرحمۃ والرضوان کو آواز دی کہ یہ کیوں نہیں کہتے کہ میں نے خدا کو بلا دلیل ایک مانا۔(الملفوظ حصہ چہارم۔ص 365-رضوی کتاب گھر دہلی)

جب بندہ بلا دلیل اللہ تعالی کو ایک مانے تو اب شیطان کون سی دلیل کا رد کرے۔

جب بندہ حق سمجھنے کی طلب رکھتا ہے,تب توفیق الہی بھی دستگیری فرماتی ہے۔بلا وجہ اناپ شناپ بک کر اپنی آخرت تباہ کرنا کسی عقل مند کا کام نہیں۔اللہ تعالی توفیق حسن عطا فرمائے(آمین)

مومن کو کافر کہنے والا کافر فقہی اور اہل سنت وجماعت سے خارج ہوتا ہے۔خود ہی غور وفکر کرنا چاہئے۔یہ سب بدیہی باتیں ہیں۔

شیطان بھی ضد وعناد میں مردود بارگاہ الہی ہوا۔پھر اس کے وسوسوں کے سبب بے شمار انسان کفر وضلالت اور اعمال خبیثہ میں مبتلا ہوئے۔حق کو جان بوجھ کر ترک کرنا شیطانی فطرت ہے۔حق کو قبول کریں اور سب لوگ گلے ملیں۔اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت پر استقامت عطا فرمائے:(آمین)

طارق انور مصباحی 

جاری کردہ:11:اکتوبر 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے