کیا مرنے کے بعد ہی جنت یا جہنم میں داخل کر دیا جاتا ہے

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚کیا مرنے کے بعد ہی جنت یا جہنم میں داخل کر دیا جاتا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہے علمائےدین و مفتیان شرع متین کہ انسان کے مومن کے انتقال کے بعد ہی جنت دوزخ مل جاتی ہے یا محشر میں حساب کتاب کے بعد جواب عنایت کریں
سائل: محمد عادل ازہری پالی راجستھان
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته
الجواب بعون الملک الوہاب
مرنے کے بعد ہی فوراً جنت یا دوزخ میں داخل نہیں کیا جاتا ہے
بلکہ -------------- !!!
قبر میں دفن کے بعد حسب اعمال جنت کا آرام ملتا ہےیا دوزخ کی تکلیف ملتی ہے

جیساکہ مرآة المناجیح میں ہیکہ :
حشر کے بعد بندوں کو جنت یا دوزخ میں داخل فرما کر ثواب یا عذاب دیا جائے گا ، برزخ میں جنت دوزخ کا ثواب و عذاب قبر میں پہنچتا ہے۔
(📗مراة المناجیح ، جلد،اول،صفحہ،١١١، نعیمی کتب خانہ)

اور حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:
دنیا اور آخرت کے درمیان ایک اور عالم ہے جس کو برزخ کہتے ہیں مرنے کے بعد اور قیامت سے پہلے تمام انس وجن کو حسب مراتب اس میں رہناہوتا ہے اور یہ عالم اس دنیاسے بہت بڑا ہے دنیا کے ساتھ برزخ کو وہی نسبت ہے جو ماں کے پیٹ کے ساتھ دنیا کو برزخ میں کسی کو آرام ہے اور کسی کو تکلیف۔
(📚بہار شریعت جلد اول حصہ اول صفحہ 24/25 برزخ کا بیان )

🔹واللہ تعالیٰ اعلم 🔹
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : فقیر محمد جابرالقادری رضوی۔

ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے