-----------------------------------------------------------
📚قرآن کھول کر بات کرنا کیسا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیافرماتے ہیں علماۓ کرام کہ قرآن کھول کر بات کرنا کیسا ہے
حالانکہ تلاوت نہیں ہورہی ہے صرف کھلا ہے تب مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں
سائل: غلام معین دربھنگہ
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته
الجواب بعون الملک الوہاب
قرآن مجید کھول کر باتیں کرنا قرآن مجید کے ادب کے خلاف شرعاً معیوب ہے کیونکہ مسلمان قرآن مجید پڑھنے کے واسطے کھولتے اور کھولنے کے بعد پڑھتے ہیں یہ نہیں کہ اللہ کا کلام کھول کر گپ ہانکیں دنیا کی باتیں کریں کھچڑیاں پکائیں
جب بات ہی کرنا ہے تو پھر کلام اللہ شریف کو بند کرکے رکھ دیں
جب گپ سڑاکا کرکے پیٹ بھر جائے اب پڑھنا ہے تو کھول کر پڑھیں
حضرت سلطان الواعظین علامہ عبدُالمصطفٰی اعظمی صاحب علیہ الرحمہ لکھتے ہیں کہ
مسلمانوں میں یہ دستور ہے کہ
قرآن شریف پڑھتے وقت اٹھ کرکہیں جاتے ہیں تو بند کر دیتے ہیں کھلا ہوا چھوڑ کر نہیں جاتے یہ اچھا ہے
(📓مسائل القرآن صفحہ 296مطبوعہ اعظمی بک ڈپو گھوسی )
صورت مسئولہ میں قرآن مجید پڑھنے کے لئے کھولا جاتا ہے اور جب کہیں جانا ہو قرآن مجید بند کردینا چاہیئے کہ یہ اچھا ہے ادب ہے
قرآن مجید کھول کر باتیں کرنا بےادبی ہے
لہٰذا --------------- !!!
جب بات کرنی ہو تو قرآن مجید بند کردیا کریں
باادب بانصیب
حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
مستحب یہ ہے کہ باوضو قبلہ رو اچھے کپڑے پہن کر تلاوت کرے اور شروع تلاوت میں اعوذباللہ پڑھنا واجب ہے اور ابتدائے سورت میں بسم اللّٰہ سنت ورنہ مستحب اور اگر جو آیت پڑھنا چاہتا ہے اس کی ابتداء میں ضمیر مولیٰ تعالیٰ کی طرف راجع ہے جیسے ھواللہ الذی لآ الہ الاھو تو اس صورت میں اعوذ باللہ کے بعد بسم اللّٰہ پڑھنے کا استحباب مؤکدہ ہے درمیان میں کوئی دنیوی کام کرے تو اعوذ باللہ بسم اللّٰہ پھر پڑھ لے اور دینی کام کیا مثلاً سلام یااذان کاجواب دیا یا سبحان اللہ اور کلمۂ طیبہ وغیرہ اذکار پڑھے اعوذ باللہ پھر پڑھنا اس کے ذمہ نہیں
( غنیہ وغیرہ )
(📒بہار شریعت جلد اول حصہ سوئم صفحہ 84قران مجید پڑھنے کا بیان )
🔹واللہ تعالیٰ اعلم 🔹
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : فقیر محمد جابرالقادری رضوی۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں