🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚مسجد کے پیسے سے کسی بیمار شخص کا علاج کرانا کیسا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے اکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کے پاس مسجد کا پیسہ ہے اور کوئی بیمار ہو جاتا ہے حتیٰ کہ اگر اس کا علاج نہ کرایا جائے تو وہ مر سکتا ہے تو کیا اس پیسہ کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
برائے کرم مدلل و مفصل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔
سائل: رمیم اختر اسماعیلی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجوابــــ بعون الملک الوھاب:
مسجد کا جمع کیا ہوا رقم اپنے صرف میں لانا جائز نہیں؛ جیسا کہ حضرت علامہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں، مسجد کے لیے چندہ کیا اور اس میں سے کچھ رقم اپنے صرف میں لایا اگرچہ یہی خیال ہے کہ اس کامعاوضہ اپنے پاس سے دے دے گاجب بھی خرچ کرنا نا جائز ہے۔
📘(بہارشریعت حصہ ۱۰ صفحہ ۵۶۷)
ہاں اگر کسی طبیعت زیادہ خراب ہو اسکا علاج کرانے کا اور کوئ ذریعہ نہ ہو جیسا کہ سوال سے ظاہر ہے تو ایسی صورت میں بطور قرض مسجد کی رقم دی جاسکتی ہے جبکہ اسوقت مسجد کی آمدنی ہو اور اسکی حاجت اسوقت نہ ہو:
جیسا کہ علامہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛ مسلمانوں پر کوئی حادثہ آپڑا جس میں روپیہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے اور اس وقت روپیہ کی کوئی ذریعہ نہیں ہے مگر اوقاف مسجد کی آمدنی جمع ہے اور مسجد کو اس وقت حاجت بھی نہیں تو بطور قرض مسجد سے رقم لی جاسکتی ہے۔
📘(بہارشریعت حصہ ۱۰ صفحہ ۵۶۹)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
✍️کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ:
فقیــر محمــد عــارف رضــوی قـادری صـاحـب قبلـہ انٹیـا تھـوک بــازار گــونــڈہ (یــوپــی) مــوبائــل نمبـــر👇
📲+918795487820☜🥏
✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح: فقیـر مشـاہـد رضـا حشمتی عفـی عنـہ خـادم التـدریـس جـامعـۃ ریـاض الجنـۃ کیمــری ضلـع رامپـور۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: اسیــر حضــور صــدر الشــریعــہ و حضــور محــدث کبیــر، وخـلیفــہ حـضـور ارشـدمـلت مصـنـف فـتاوی اسـمٰـعیلیــہ فـقیـر ابـو محمــد محمـد اسمـاعـیـل خـان امجــدیؔ قــادری رضـوی ارشـدی حنـفــی گــونـڈوی صاحب قبلہ۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں