مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما
گھر واپسی کی منظم تحریک چلانے کا منصوبہ
خبر کے مطابق آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد کی جانب سے مسلمانوں کو ہندو بنانے کے واسطے منظم تحریک شروع کرنے کی منصوبہ بندی مکمل ہو چکی ہے,اب اس تحریک کا آغاز ہونے والا ہے,لہذا ملت اسلامیہ کے پاسبانوں کو بیدار,خبردار اور ہوشیار رہنا چاہئے۔
برصغیر کے بے شمار مسلمانوں کے ایمان کو وہابیوں اور دیوبندیوں نے دیمک کی طرح کھا لیا اور اب سنگھ پریوار مسلمانوں کی پیشانی پر قشقہ لگانے کی سازش کر رہا ہے۔
بھوپال کے علاقوں سے تحریک ارتداد شروع کرنے کا عندیہ دیا کیا گیا ہے۔تحریک آزادی کے عہد میں 1922-1923 میں شردھانند نے تحریک شدھی شروع کی تھی اور بہت سے مسلمانوں کو مرتد بنا دیا تھا۔
تحریک رضائے مصطفے(بریلی شریف)نے بروقت کاروائی کی اور بہت سے لوگ واپس ہوئے اور توبہ کر کے دوبارہ دامن اسلام سے وابستہ ہو گئے۔
سلطنت مغلیہ کے سقوط وزوال کے بعد سے ہی مسلمانوں کو ہندو بنانے کی سرتوڑ کوشش ہو رہی ہے۔اعدائے اسلام کہتے ہیں کہ بھارت کے مسلمانوں کی پچھلی نسلیں ہندو تھیں۔بعد میں یہ لوگ ہندو دھرم چھوڑ کر مسلمان ہو گئے۔
جب قوم ہنود کا یہ اقراری بیان ہے تو اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ بھارتی مسلمان بھارت کے ہی باشندہ ہیں۔یہ لوگ کہیں باہر سے نہیں آئے,پھر مسلمانوں کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ کیوں دیا جاتا ہے۔دستور ہند نے سب کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی پسند سے جس دھرم کو چاہیں,اس کو اپنا سکتے ہیں۔
ع/ ہر ملک ملک ما است کہ ملک خدائے ما است
(ڈاکٹر اقبال)
بڑے بڑے نام دیکھ کر خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ساری کائنات کا نظام اللہ تعالی کے دست قدرت میں ہے۔اپنے دلوں سے خوف ودہشت کو باہر نکال پھینکیں اور ہمت وجرأت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں۔بس اتنا لحاظ رہے کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔یہاں کے ملکی قوانین کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں اور فتنۂ ارتداد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
اٹھ باندھ کمر کیوں ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:10:اگست 2022
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں