*🔰السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🔰*
*کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام کی مسئلہ ذیل کے بارے میں*
*کہ قادیانی حکیم کے پاس علاج کرانا اور اس کے میڈیکل اسٹور سے دوائی خریدنا کیسا ہے؟*
*📖اس کا مدلل جواب شریعت مطہرہ کی روشنی میں عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی کرم ہوگا.*
*🖌️سائل:- محمد ابرار احمد بن منصور عالم جتجوری دیو گھر جھارکھنڈ 7763935759,*
*🔳___________🟫🤍🟫___________🔳*
*🟩️""'''"""""""""""""""""""🟩*
*⚪وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ⚪*
*(((🕋)))اللھم اجعل لی والنور(((🕋)))*
*✍️الجواب، بعون الملک الوھاب،اللھم ھدایۃ الحق والصواب👇*
*📌قادیانی گمراہ کن فرقہ ہے.اس نے اپنی نبوت کا دعوی کیا اور انبیاےکرام علیہ الصلاۃ والسلام کی شان میں نہایت بےباکی کی ساتھ گستاخی کیں.خصوصًا حضرت عیسی روح اللہ وکلیم اللہ علیہ الصلاۃ والسلام اور ان کی والدہ ماجدہ طیبہ طاہرہ حضرت بی بی مریم کی شان جلیل میں وہ بےہودہ کلمات استعمال کئے.مندرجہ ذیل اقوال سنیں👇*
*📖"ازالہ اوہام" صفحہ۵۳۳.میں ہے👇*
*"خداتعالی نے "براہین احمدیہ" میں اس عاجز کا نام امتی بھی رکھا اور نبی بھی"*
*"ازالہ اوہام"صفحہ ٦۸۸.میں ہے"حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے الہام و وحی غلط نکلی تھیں"*
*اور صفحہ ۸ میں ہے "حضرت موسی کی پیش گوئیاں بھی اس صورت پر ظہور پذیر نہیں ہوئی جس صورت پر حضرت موسی نے اپنے دل میں امید باندھی تھی غایت مافی الباب یہ ہے کہ حضرت مسیح کی پیش گوئیاں زیادہ غلط نکلیں"*
*"ازالہ اوہام" صفحہ ۷۷۵. میں ہے"سورہ بقر میں جو ایک قتل کا ذکر ہے کہ گاے کی بوٹیاں نعش پر مارنے سے وہ مقتول زندہ ہوگیا تھا اور اپنے قاتل کا پتہ دے دیا تھا یہ محض موسی علیہ السلام کی دھمکی تھی.اور علم مسمریزم تھا"*
*"اسی کے صفحہ ۵۵۳.پر ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا چار پرندے کے معجزے کا ذکر جو قرآن میں ہے وہ بھی ان کا مسمریزم کا عمل تھا"*
*صفحہ۲٦.۲۸ .میں لکھتا ہے"قرآن شریف میں گندی گالیاں بھری ہیں اور قرآن عظیم سخت زبانی کے طریق کو استعمال کر رہا ہے"*
*اور اپنی "براہین احمدیہ" کی نسبت "ازالہ اوہام " صفحہ۵۳۳.میں لکھتاہے "براہین احمدیہ" خدا کا کلام ہے"*
*ایک کتاب" انجام آتھم" کے نام سے ہے اس کے صفحہ ۵۲.میں ہے"اے احمد تیرا نام پورا ہوجاےگا قبل اس کے جو میرا نام پورا ہو"*
*"صفحہ۵۵.میں ہے"تجھے خوشخبری ہو اے احمد تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے" "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں جو آیتیں تھیں انہیں اپنے اوپر جمالیا "*
*"انجام آتھم"صفحہ ۷۸.پر ہے "وَمَا اَرسَلنٰکَ اِلَّا رَحمۃًلّلعٰلَمِینَ" تجھ کو تمام جہان کی رحمت کے واسطے روانہ کیا*
*"نیز آیہ کریمہ وَمُبَشّرًا بِرَسُولِ یَّاتِی مِن بَعدِی اسمُہ اَحمَدُ" سے اپنی ذات مراد لیتاہے"*
*"دافع البلاء"صفحہ٦.میں ہے"مجھ کو اللہ تعالی فرماتاہے"اَنتَ مَنِّی بِمَنزِلَۃِ اَولَادِی اَنتَ مِنّی وَاَنَا مِنکَ"یعنی اے غلام احمد تو میری اولاد کی جگہ ہے اور میں تجھ سے ہوں"*
*"اربعین" صفحہ۲ پر لکھتاہے کہ"کامل مہدی نہ موسی تھا نہ عیسی"ان اولوالعزم مرسلین کا ہادی ہونا درکنار پورے راہ یافتہ بھی نہ مانا.اب خاص کر حضرت عیسی علیہ الصلاۃ والسلام کی شان میں جو گستاخیاں کیں ان میں چند یہ ہیں👇*
*"معیار"صفحہ ۱۳ پر لکھتاہے اے عیسائی مشنریو! اب {ربنا المسیح}مت کہو اور دیکھو کہ آج تم میں ایک ہے جو اس مسیح سے بڑھ کر ہے"صفحہ ۱٤.۱۳۔میں ہے خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے اور اس نے اس دوسرے مسیح کا نام غلام احمد رکھا یہ اشارہ ہوکہ عیسائیوں کا مسیح کیسا خدا ہے جو احمد کے ادنی غلام سے بھی مقابلہ نہیں کر سکتا یعنی وہ کیسامسیح ہے جو اپنے قرب اور شفاعت کے مرتبہ میں احمد کے غلام سے بھی کمتر ہے"*
*⚫قادیانیوں کے مرتد ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ نبی مختارﷺ کے آخری نبی ہونے کے منکر ہیں.حالانکہ نبی دوجہاں ﷺ کا آخری نبی ہونا قرآن مقدسہ کی صریح آیہ کریمہ سے ثابت ہے.جیساکہ اللہ رب العزت رہنمائی کرتے ہوے فرماتاہے"ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبین وکان اللہ بکل شیءً علیما"*
*{ترجمہ کنزالایمان}:- محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں میں پچھلے اور اللہ سب کچھ جانتاہے.*
*📓پارہ ۲۲.سورۃالاحزاب.الآیۃ٤٠.صفحہ۲{حافظی قرآن}.*
*اسی آیہ کریمہ کے تحت مفسر اعظم حضرت علامہ مفتی سید محمد نعیم الدین مرادابادی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں👇*
*"حضور کا آخر الانبیاء ہونا قطعی ہے نص قرآنی بھی اس میں وارد ہے اور صحاح کی بکثرت احادیث تو حد تواتر تک پہنچتی ہیں ان سب سے ثابت ہے کہ حضور سب سے پچھلے{آخری}نبی ہیں آپ کے بعد کوئی نبی ہونے والا نہیں. جوحضور کی نبوت کے بعد کسی اور کو نبوت ملنا ممکن جانے وہ ختم نبوت کا منکر اور کافر خارج از اسلام ہے.*
*📔خزائن العرفان.صفحہ۷۸۳.مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی.*
*📄قادیانیوں کے مرتد ہونے کے متعلق سرکار اعلحضرت نوراللہ مرقدہ رقم طراز ہیں👇*
*"لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ ﷺ کے بعد کسی کو نبوت ملنے کا جو قائل ہو وہ تو مطلقا کافر مرتد ہے اگرچہ کسی ولی یا صحابی کے لئے مانے.لیکن قادیانی تو ایسا مرتد ہے جس کی نسبت تمام علماےکرام حرمین شریفین نے بالاتفاق تحریر فرمایا ہےکہ "مَن شَکَّ فی کفرہ فقد کفر" یعنی جو اس کے کفر میں شک کرے تو وہ بھی کافر ہو جاےگا.*
*📒الفتاوی الرضویۃ.جلد۲۱.صفحہ ۲۸٠.۲۷۹.مچبوعہ رضا فاؤنڈیشن پاکستان.*
*✍️لہذا صورت مسؤلہ میں حکم یہ ہے کہ قادیانی گمراہ فرقہ ہے.اور قادیانی سے براہ راست کسی مسلمان کو لین دین {یعنی خرید و فروخت}کرنا یا اس کی کمپنی کی مصنوعات{ یعنی بنائی ہوئی چیز} خریدنا یہ ممنوع وناجائز ہے. کیونکہ قادیانی اپنے عقائد باطلہ مثلا "ختم نبوت کا انکار" انبیاےکرام علیہ التحیۃ والثناء کی توہین وغیرہ کے سبب مرتد ہیں.اور مرتدین کے سلسلے میں شریعت مطہرہ کا حکم یہ ہے کہ ان کے ساتھ میل جول رکھنا.اٹھنا.بیٹھنا.کھانا. پینا.لین دین وغیرہا سب حرام اور سخت گناہ کے کام ہیں*
*📌قادیانیوں کے ساتھ خریدو فروخت کی ممانعت متعلق سرکار اعلحضرت علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں👇*
*"قادیانی مرتد ہیں ان کے ہاتھ نہ کچھ بیچا جاے نہ ان سے خریدا جاے ان سے بات ہی کرنے کی اجازت نہیں"*
*📕الفتاوی الرضویۃ.جلد۲۳.صفحہ ۵۹۸.{مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن پاکستان}.*
*📃مفتی اعظم پاکستان علامہ وقارالدین رضوی رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں👇*
*"قادیانیوں کے دونوں گروپ لاہوری اور احمدی کافر و مرتد ہیں اور مرتد کے احکام اہل کتاب اور مشرکین سے جدا ہیں شریعت کے مطابق مسلمان مرتد سے معاملات بھی نہیں کرسکتا اس سے ملنا جلنا کھانا پینا سب ناجائز ہے لہذا ان سے تجارت رکھنا اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا سب حرام ہیں"*
*📗وقار الفتاوی.جلداول.صفحہ ۲۷٦.{بزم وقارالدین مطبوعہ کراچی}.*
*📖دنیوی معاملات صرف مرتدین سے ممنوع ہیں.جیساکہ سرکار اعلحضرت علیہ رحمۃالرحمن رقمطراز ہیں👇*
*"دنیوی معاملت جس سے دین پر ضرر نہ ہو سواے مرتدین کے کسی سے ممنوع نہیں"*
*📘المرجع السابق.جلد۲٤.صفحہ۳۳۱.*
*کفار سے دور رہنے کے متعلق اللہ رب العزت رہنمائی کرتے ہوے فرماتاہے👇*
*"ولاترکنوا الی اللذین ظلموا فتمسکم النار"*
*{ترجمہ کنزالایمان}:- اور ظالموں کی طرف نہ جھکو ورنہ تمہیں آگ چھوےگی.*
*📙پارہ ۱۲.سورہ ہود الآیۃ ۱۱۳.صفحہ۱۳.{حافظی قرآن}.*
*📄اسی آیہ کریمہ کے تحت مفتی سید محمد نعیم الدین مرادابادی فرماتے ہیں👇*
*"اس سے معلوم ہوا کہ خدا کے نافرمانوں کے ساتھ یعنی کافروں اور بےدینوں اور گمراہوں کے ساتھ میل جول رسم وراہ مودت ومحبت ان کی ہاں میں ہاں ملانا ان کی خوشامد میں رہنا ممنوع ہے"*
*📓خزائن العرفان.صفحہ٤۳۷.{مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی}.*
*📜"الصحیح المسلم"میں ہے👇*
*"فایاکم وایاھم لایضلونکم ولا یفتنونکم"* *یعنی تم ان سے دور رہو اور وہ تم سے دور رہیں کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں اور فتنے میں نہ ڈالدیں.*
*📓جلد اول باب النھی عن الروایۃ عن الضعفاء.صفحہ۳۳.مطبوعہ کراچی.*
*🟦___________🗯️🟣🗯️___________🟦*
*🔳""'''"""""""""""""""""""🔳*
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔲""'''"""""""""""""""""""""🔲*
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*خطیب و امام چھکو جامع مسجد، وخادم التدریس والافتاء مدرسہ غوثیہ نظامیہ بھوٹ بگان لین گھسڑی ہوڑہ،،*
*🗓️۱۸/ربیع الغوث ۱٤٤٤ھ بمطابق ۱٤/نومبر/ ۲۰۲۲ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں