حدیث میں بدھ کے دن ناخن کاٹنےکی ممانعت وارد ہوئی ہے

۔

             
           حدیث میں بدھ کے دن ناخن
          کاٹنےکی ممانعت وارد ہوئی ہے

      ناخن کاٹنے سنت ہیں لیکن بدھ کے دن ایسا کرنے سے حدیث میں ممانعت وارد ہوئی ہے کیونکہ اس سے مرض برص { جسم پر سفید داغ کا پیدا ہوتا ہے۔ اور اس کی مخالفت پر سخت وعید آئی ہے جیسا کہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان لکھتے ہیں کہ *ابن الحاج صاحب* مدخل سے مروی ہے کہ انھوں نے بدھ کے دن اسی نہی کے پیش نظر ناخن نہ کاٹے پھر خیال آیا کہ ناخن کاٹنے کا عمل توسنت ہے اور نہی والی روایت صحیح نہیں چنانچہ اسی خیال کے ساتھ ناخن کاٹ ڈالے اور انھیں مرض برص لاحق ہوگیا پھرخواب میں آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی،آپ نے فرمایا کیا تم نے ممانعت نہیں سنی تھی؟ انھوں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم!
      میرے نزدیك یہ حدیث صحیح نہ تھی۔آپ نے ارشاد فرمایا تمھارے لئے میرے نام کی نسبت سے سننا ہی کافی تھا(یعنی کافی ہونا چاہئے تھا)پھر آپ نے ان کے جسم پر ہاتھ پھیرا تو مرض برص سے شفا ہوگئی اور مرض مکمل طور پر زائل ہو گیا۔ابن الحاج رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں پھر میں نے اللہ تعالیٰ کے حضور نئے سرے سے توبہ کی کہ اب میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی نسبت اور حوالے سے جو کچھ بھی سنوں گا اس کی مخالفت کبھی نہیں کروں گا اللہ تعالیٰ پاك وبلند وبالا ہے اور راہ صواب کو خوب جانتاہے۔

      {فتاویٰ رضویہ جلد 22 صفحہ469 
      رضا فاؤنڈیشن، جامعہ رضویہ لاہور}


         
.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے