مردوں کو بال صفا (صابن) لگانا کیسا ہے؟

مردوں کو بال صفا (صابن) لگانا کیسا ہے؟

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیافرماتے ہیں علماۓ دین اس مسلہ کے بارے میں کی مردوں کو بال صفا صابن لگانا کیسا ہے؟


➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖          

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 
الجواب بعون الملک الوہاب


صورت مسئولہ میں 
 موئے زیر ناف دور کرنا سنت ہے۔ ہر ہفتہ میں   نہانا، بدن کو صاف ستھرا رکھنا اور موئے زیر ناف دور کرنا مستحب ہے اور بہتر جمعہ کا دن ہے اور پندرھویں   روز کرنا بھی جائز ہے اور چالیس روز سے زائد گزار دینا مکروہ و ممنوع۔ موئے زیر ناف استرے سے مونڈنا چاہیے اور اس کو ناف کے نیچے سے شروع کرنا چاہیے اور اگر مونڈنے کی جگہ ہرتال چونا یا اس زمانہ میں   بال اڑانے کا صابون چلا ہے، اس سے دور کرے یہ بھی جائز ہے، عورت کو یہ بال اکھیڑ ڈالنا سنت ہے۔ *درمختار، عالمگیری* 

 (📘حوالہ بہارشریعت حصہ شانزدھم صفحہ587)

واللہ اعلم باالصواب؛

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے