پیغام صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حیات وسیرت کاایک تابناک پہلویہ بھی ہے کہ انہوں نے حق وصداقت کے معیار کوہمیشہ بلند رکھا اوراسے کسی بھی اعتبار سے کمزور نہیں ہونے دیا۔
اس کے ثبوت پرمتعدددلائل پیش کۓ جاسکتے ہیں مگرہم ذیل میں صرف ایک حدیث شریف لکھتے ہیں جس سے اس بات کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ ان کی حیات مبارک کاایک ایک لمحہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔
آج بھی بعض حضرات ایسے پاۓ جاتے ہیں جو بدمذہبوں کی صحبت کو اپنے لئے نقصان کا باعث نہیں سمجھتے ہیں اور اس پرکسی قسم کاحکم بھی نہیں لگاتے ہیں بلکہ دلیل یہ دیتے ہیں کہ ان کی صحبت سے ہمارے ایمان میں کچھ فرق نہیں پڑسکتا ہے۔کیوں کہ ہم تو پکے سنی صحیح العقیدہ ہیں ،ایسے کم عقلوں کے لئے أمیر المؤمنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کادرج ذیل پیغام درس عبرت ہے۔آپ دل وجان سے اپنے پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے یارغارکے فرمان حق کے ایک ایک جملے پرغورکیجۓ اوردین حق کے امتیازکوقائم وباقی رکھنے کی فکرکیجۓ ،کیوں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے اس معیار کے فروغ کے لئے بڑی سے بڑی قربانیاں پیش کی ہیں۔کیاہمارااتنابھی فرض نہیں بنتا کہ ہم صحابہ کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حق وصداقت کے معیار کی نشرواشاعت کریں اوران کے پیغام کو دور دور تک پھیلائیں۔
درس ہدایت
آج یوم صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے ۔مدارس اہلسنت میں اپنے محسن کی یاد میں مجالس کی جارہی ہیں اور یہ اہل سنت کو حق بھی پہنچتا ہے کہ وہ تمام صحابہ کرام کی شان وعظمت کوبیان کریں،اہل بیت رسالت کادل وجان سے ادب واحترام بجالائیں۔
امام اھلسنّت،اعلی حضرت، امام احمد رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
اہل سنت کاہے بیڑاپاراوراصحاب حضور۔
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی۔
آج صبح مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ باسنی میں مجلس صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کااہتمام کیا گیا جس میں حضرت مولانا محمد ابوبکر صاحب قبلہ نے طلبہ کو آپ کی بے مثال شخصیت کے بارے میں بتایا۔بعدہ قرآن خوانی اور فاتحہ کااہتمام کرکے نیازتقسیم کی گئی۔
گوش دل سے پڑھیں:
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: اے لوگو! تم اس آیت کو پڑھتے ہو:
{ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلَیْكُمْ
اَنْفُسَكُمْۚ-لَا یَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اهْتَدَیْتُمْؕ- }
’’اے ایمان والو! اپنے نفس کو لازم پکڑ لو، گمراہ تم کو ضرر نہ پہنچائے گا، جب کہ تم خود ہدایت پر ہو۔‘‘
(یعنی تم اس آیت سے یہ سمجھتے ہو گے کہ جب ہم خود ہدایت پر ہیں تو گمراہ کی گمراہی ہمارے لیے مضر نہیں ہم کو منع کرنے کی ضرورت نہیں ) میں نے رسول اﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم کو یہ فرماتے سنا ہے: کہ لوگ اگر بری بات دیکھیں اور ا س کو نہ بدلیں تو قریب ہے کہﷲ تعالیٰ ان پر ایسا عذاب بھیجے گا جو سب کو گھیر لے گا"۔
( ابن ماجہ، ترمذی)
آپ کے اس بیان حق سے واضح ہوگیا کہ بدمذہب کی صحبت صاحب ایمان کے لئے ضرورنقصان دہ ہے۔
تمام احباب اہلسنت کو یوم صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مبارک ہو
محمد اسلم رضا قادری اشفاقی
(رکن سنی تبلیغی جماعت باسنی ناگور)
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں