✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں
زید امام صاحب ہیں سب لوگ انکے پیچھے نماز پنجگانہ جمعہ عیدین پڑھتے ہیں
لیکن کسی اختلاف کی وجہ سے اب کچھ مالدارلوگ کہتے ہیں کہ زید نماز عیدین نہیں پڑھائےگا میں جسکو کہوں گا وہ پڑھائے گا
جبکہ سارے لوگ امام صاحب ہی کی اقتدا چاہتے ہیں مگر کمزور لوگ ہیں عید گاہ جائیں گے تو کسی اور کی امامت ہوگی جسکے پیچھے اکثر وبیشتر لوگ پڑھنا نہیں چاہتے ہیں ایسی صورت میں کیا کریں
محمد شمشیر رضا قادری بلہیاں سیتامڑھی بہار
بروز جمعہ 2020 - 05 - 01
✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️
➖➖➖➖ *الجواب* ➖➖➖➖
نمازجمعہ و عیدین نماز پنجگانہ کی طرح نہیں کہ ہر کوئی اس کی امامت کرے ، نماز پنجگانہ اور جمعہ و عیدین کی امامت میں ایک بنیادی فرق ہے، اور وہ یہ کہ ہر حافظ و قاری اور عالم دین جس کے اندر شرائط امامت موجود ہو وہ نماز پنجگانہ کی امامت کر سکتا ہے مگر ہر ایک جامع شرائط امامت شخص جمعہ و عیدین کی امامت نہیں کر سکتا ، کیونکہ جمعہ اور عیدین کے لئے شرط یہ ہے کہ امام خود سلطان اسلام ہو یا اس کا ناںٔب یا اس ماذون (مقرر کیا ہوا) اور وہ نہ ہو تو اعلم علماء بلد( یعنی شہر کے عالموں میں جو سب سے زیادہ علم رکھتا ہو) وہ اس کا قاںٔم مقام ہے اور جہاں یہ بھی نہ ہو وہاں بضرورت عام مسلمان جمعہ و عیدین کے لئے جسے مقرر کر لیں وہی امامت کر سکتا ہے دوسرا کوئی نہیں۔
تنویر الابصار میں ہے!
*یشترط لصحتھا السلطان او مأموره باقامتھا*-
*ترجمہ*- صحت جمعہ و عیدین کی شرائط میں سے ایک شرط بادشاہ (حاکم اسلام) یا اس کے ناںٔب کا ہونا ہےجسے جمعہ و عیدین قاںٔم کرنے کا حکم دیا گیا ہو ۔
(📗تنویر الابصار ج ١ ص ١٠٩/١٠)
اور حدیقہ ندیہ میں ہے!
*اذا خلا الزمان من سلطان ذی کفایة فالامور مؤكلة إلى العلماء و يلزم الامة الرجوع اليهم و يصيرون ولاية فإذا عسر جمعهم على واحد استقل كل قطر باتباع علماںٔه فان كثروا فالمتبع اعلمهم*-
*ترجمہ*- جب زمانہ کامل سلطان سے خالی ہو جائے تو معاملات علماء کے سپرد ہوں گے اور امت پر علماء کی طرف رجوع لازم ہوگا اور علماء والی بن جائیں گے اور جب علماء کا کسی ایک معاملہ میں اجماع اور اتفاق مشکل ہو جائے تو لوگ اپنے اپنے علاقے کے علماء کی اتباع کریں ، اگر علاقے کے علماء کی کثرت ہو تو پھر ان میں سے بڑے عالم کی اتباع کریں۔
(📗حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ ج ١ ص ٣٥١)
اور در مختار میں ہے!
*(نصب العامة) الخطيب غير معتبر مع وجود من ذكر اما مع عدمهم فيجوز للضرورة*-
*ترجمہ*- مذکورہ لوگوں میں سے کسی ایک کی موجودگی میں عام لوگوں کا خطیب مقرر کرنا معتبر نہیں ، ان کی عدم موجودگی میں عام مسلمان کا ضرورتاً مقرر کرنا جائز ہے۔
(📗در مختار ج ١ ص ١١٠)
اور مجدد دن و ملت امام اہل سنت حضور سرکار اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ!
*مسلمانو! نماز حکم شرعی ہے احکام شرع کے مطابق ہی ہو سکتی ہے کوئی خانگی معاملہ نہیں کہ جس نے جب چاہا کر لیا حکم شرعی یہ ہے کہ اقامت جمعہ کے لئے سلطان اسلام یا اس کا نائب یا اس کا ماذون شرط ہے اور جہاں سلطان اسلام نہ ہو عالم دین فقیہ معتمد اعلم اہل بلد کے اذن سے امام جمعہ و عیدین مقرر ہو سکتا ہے اور جہاں یہ بھی نہ ہو و بمجبوری جسے وہاں کے عامہ مسلمین انتخاب کرلیں وہ امامت جمعہ یا عیدین کر سکتا ہے ہر شخص کو اختیار نہیں کہ بطور خود یا ایک دو یا دس بیس یا سو پچاس کے کہے سے امام جمعہ یا عیدین بن جائے ایسا شخص اگرچہ اس کا عقیدہ بھی صحیح ہو اور عمل میں بھی فسق و فجور نہ ہو جب بھی امامت جمعہ و عیدین نہیں کر سکتا اگر کرے گا نماز اس کے پیچھے باطل محض ہوگی*-
(📗فتاویٰ رضویہ ج ٦ ص ٦٣٥/٣٦)
صورت مسئولہ میں مذکورہ بالا عبارات سے بات واضح ہو گئی کہ جو امام جمعہ و عیدین کے لئے ماذون و منتخب ہے وہی اس کی امامت کر سکتا ہے اس کے علاوہ دوسرا کوئی نہیں خواہ وہ کتنا ہی متقی و پرہیزگار کیوں نہ ہو اسی کے بابت ایک دوسری جگہ امام اہلسنت حضور سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ *"نماز عید مثل نماز جمعہ ہے نماز پنجگانہ کی طرح نہیں جن میں ہر شخص صالح امامت کر سکتا ہےالخ"(١)*- لہذا دولت کے نشے میں چور مغرور حضرات کا امام ماذون کو امامت عید الفطر سے برطرف کر کے کسی دوسرے کو امام بنانا قطعاً جائز نہیں اگر وہ ایسا کریں گے ان کی نماز باطل محض ہوگی ، نیز گنہگار مستحق عذاب نار ہوں گے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ انھیں ہدایت نصیب فرمائے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
(١)📗 فتاویٰ رضویہ ج ٨ ص ٥٨٣)
✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️
*کتبہ ۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی رضوان احمد مصباحی رامگڑھ۔*✨✨
📱9576545941=
*منجانب ـ رضوی دارالافتاء و تربیت افتاء کورس۔*✨
*المرتب ۔ فیصل اقبال صدیقی مہاراشٹرا۔*
✨
Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/LspcAGwQ90q5FpVhJBpVMe
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
ہندوستان سے باہر کے افراد اس گروپ میں شامل نہ ہوں ۔
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں