سحری کھانے کے بعد بغیر کلی کںٔے سو گیا اور صبح صادق ہو گںٔی تو روزہ ہوا یا نہیں

*🖋️سحری کھانے کے بعد بغیر کلی کںٔے سو گیا اور صبح صادق ہو گںٔی تو روزہ ہوا یا نہیں؟🖋️*

🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤

کیا فرماتے ہیں علماۓ دین شرع متین مسٸلہ ذیل کے بارے میں 
کہ زید سحری کھایا لیکن وہ بنا کلی کٸے اور بنا پانی پٸے سوگیا جب آنکھ کھولی تو صبح صادق ہو چکا تھا تو آیا زید اگر روزہ رکھتا ہے تو روزہ ہوگا یا نہیں۔
 آیا اگر جان بوجھ کر ایسا کیا تو کیا حکم ہے اور اگر بھول کر کیا ہو تو کیا حکم ہے۔مع دلیل جواب عنایت فرما کر عند اللہ اجر عظیم کے مستحق ہو۔
المستفتی۔
ساجد رضا مصبا حی۔
چھپرہ سارن بہار

✒✒✒✒✒✒✒✒✒✒✒

➖➖➖➖ *الجواب* ➖➖➖➖
صبح كے وقت جس كے دانتوں ميں كھانے كے باقى مانندہ ذرات ہوں گے وہ دو حال سے خالى نہيں۔
یا تو وہ ذرات قليل یعنی تل یا تل کے برابر ہوں گے یا چنے کے برابر یا اس سے زیادہ۔ اگر وہ تل یا تل کے برابر تھے اور تھوک کے ساتھ حلق سے نیچے اتر گئے اور اس کا مزہ حلق میں محسوس نہ ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹا اور اگر اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوا تو روزہ جاتا رہا ۔
بہار شریعت میں ہے!
*"تل یا تل کے برابر کوئی چیز چبائی اور تھوک کے ساتھ حلق سے اتر گئی تو روزہ نہ گیا، مگر جبکہ اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوتا ہو تو روزہ جاتا رہا۔"* 
(📘 بہار شریعت ح ٥ ص ١١٤)
اور اگر وہ ذرات چنے کے برابر یا اس سے زیادہ تھے جن كا باہر پھينكنا ممكن تھا پس اگر وہ انہيں باہر نكال لے تو اس پر كچھ لازم نہيں آتا، اور اگر وہ انہيں عمداً یعنی جان بوجھ كر نگل جائے تو اس كا روزہ ٹوٹ جائے گا ۔
بہار شریعت میں ہے!
*"دانتوں کے درمیان کوئی چیز چنے کے برابر یا زیادہ تھی اسے کھا گیا یا کم ہی تھی(1) مگر مونھ سے نکال کر پھر کھالی تو ان سب صورتوں میں روزہ جاتا رہا اور اگر کم تھا اور مزہ بھی محسوس نہ ہوا، تو نہیں۔"* اھ ملخصا 
(📘بہار شریعت ح ٥ ص ١١٦)
[اور بہار شریعت کے حاشیہ میں ہے (1) *مگر فتح القدیر میں فرمایا کہ اگر اتنی ہو کہ بغیر تھوک کے مدد کے حلق سے نیچے اتر سکتی ہے تو اس سے بھی روزہ ٹوٹ جائے گا۔ اور اگر اتنی خفیف ہو کہ لعاب کے ساتھ اتر سکتی ہے ورنہ نہیں تو روزہ نہیں ٹوٹے گا*۔]]
لہٰذا ---------------- صورت مسئولہ میں آپ دیکھ لیں کہ صبح اٹھنے کے بعد آپ کی کیا کیفیت تھی اسی حساب سے اس پر عمل کریں۔ جان بوجھ کر ایسا کرنے سے اجتناب چاہںۓ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️

*کتبہ ۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی عبد الشکور مرکزی صاحب قبلہ رکن رضوی دارالافتاء۔*
✨✨✨
*تصحیح۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی رضوان احمد مصباحی رامگڑھ۔*
✨✨✨
*تصدیق۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی ہدایت اللہ ضیاںٔی صاحب قبلہ کیمور-*
✨✨
*المرتب۔ مولانا نصیر الدین احمد رضوی سیتامڑھی۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*باہتمام ۔ رضوی دارالافتاء۔*✨✨
*منجانب۔ فقہی بحث و مباحثہ گروپ-*
📱9576545941=
✨✨✨
٢٥/ رمضان المبارک سنہ ١٤٤١ھ مطابق ١٩/ مںٔی سنہ ٢٠٢٠ء 

Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/LRQpmH2EDhLDzssROlpPaK
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
ملک ہندوستان سے باہر کے افراد اس گروپ میں شامل نہ ہوں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے