محدث امام ابن الجوزی"کتاب عیون الحکایات"میں اپنی سندکے ساتھ محمدابن العباس وراق سے روایت فرماتے ہیں: کہ ایک شخص اپنے بیٹے کے ساتھ سفرکوگیا،راستہ میں باپ کا انتقال ہو گیا،ایک درخت کے نیچے باپ کودفن کرکےاپنے سفرپرچلاگیا،جب پلٹ کرآیااس منزل میں رات کوپہنچا،باپ کی قبر پر نہ گیا،اچانک سناکہ کوئ کہنے والا کہہ رہا ہے۔
"میں نے تجھے دیکھا کہ تورات میں اس جنگل کوطے کرتا ہے۔
اوروہ جوان پیڑوں میں ہے اس سے کلام کرنااپنے پرلازم نہیں جانتا۔
حالانکہ ان درختوں میں وہ مقیم ہے کہ اگرتواس کی جگہ ہوتا اور وہ یہاں سے گزرتا۔
تووہ راستہ سے پھرکرآتااورتیری قبرپرسلام کرتا۔
*حدیث* 1:رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: "ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک سے یہ بات ہے کہ اولادان کے بعدان کے لئے دعائے مغفرت کرے"(رواہ ابن النجار)
*حدیث* 2:رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: آدمی جب ماں باپ کے لئے دعا چھوڑ دیتا ہے تو اس کا رزق قطع ہوجاتا ہے"
(رواہ الطبرانی فی التاریخ)
*حدیث* 3:رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو ثواب کی نیت سے اپنے والدین دونوں یا ایک کی قبرکی زیارت کرے حج مقبول کے برابر ثواب پاۓ۔اورجوبکثرت ان کی زیارت قبر کرتاہو فرشتے اس کی قبرکی زیارت کوآئیں"
(رواہ الامام الترمذی الحکیم)
(فتاویٰ رضویہ:193.194.9۔رضااکیڈمی،ممبئ)
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں