نوری مشن کی ۱۱۷؍ویں اشاعت *’’لباسِ حضورﷺ‘‘*
رشحاتِ قلم: پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد نقشبندی
لباس! زیورِ انسانیت ہے۔لباسِ تقویٰ پر قوموں کی عظمت کا دار و مدار ہے۔ حیا اور کردار کی عکاسی لباس سے ہوتی ہے۔مسلمان کے لیے وہی لباس باعث خیر وبرکت ہے جو رسول اللہ ﷺ نے پسند فرمایا،جس میں سادگی ہے۔ سیرت میں بھی سادگی ہے۔ جس سے عام و خاص اور امیر و غریب سبھی فیض یاب ہوتے ہیں۔ ہم بڑے نازک دور میں جی رہے ہیں۔ جب وَبا کے زیر اثر لاک ڈاؤن سے زندگیاں متاثر ہیں۔ ماہِ رمضان کی بہاریں ہیں، عید کی آمد عنقریب ہوگی۔ان حالات میں غریب ؛غریب تر ہو چکا ہے۔ متوسط طبقہ بھی معاشی مشکلات میں گرفتار ہے۔ بلاشبہ ایسی حالت میں ہمیں رسول اللہ ﷺ کے لباس و طریقے کی اتباع کرتے ہوئے سادگی پر اکتفا کرنا چاہیے اور اپنی زندگی سادہ بنانے کے لیے عملاً مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یوں ہی بے جا خرچنے سے بچنا چاہیے تا کہ قوم کے مفلوک الحال طبقے کی تکالیف کا پاس و لحاظ رہے اور سادہ لباس اپنا کر ہم فضول خرچی و اسراف سے بچ سکیں۔اِسی پیغام کے پیشِ نظر نوری مشن کے اشاعتی کارواں کا 117؍ واں پڑاؤ ’’لباسِ حضورﷺ‘‘ کی شکل میں فیض رَساں ہوگا۔جس سے کم زوروں کی ڈھارس بندھے گی اور امیروں کی اصلاح کا سامان ہوگا۔’’لباسِ حضور ﷺ‘‘ میں کتاب و سُنّت کی روشنی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد نقشبندی نے آدابِ لباس و سُنّت کے تقاضے ذکر کیے ہیں۔اِس طرح مسلمانوں کو سیرتِ مبارکہ سے قریب کر دیا ہے۔ بے شک جو سیرت سے قریب ہوا وہ کامیاب ہوگیا۔ پوری کتاب درسِ عمل بھی ہے اور ایمان افروز بھی۔ 56؍ حوالوں کی روشنی میں تحقیقی مواد پیش کر کے اصلاحِ مسلمین کی عُمدہ کوشش کی گئی ہے۔ہر فرد کو اِس کتاب کا مطالعہ کر کے عمل کی بزم میں قدم رکھنا چاہیے۔تا کہ صحنِ حیات مہک مہک اُٹھے۔
لاک ڈاؤن کے سبب ہارڈ کاپی تاخیر سے دستیاب ہوگی اور بِلاقیمت بزمِ مطالعہ میں جلوہ گر ہوگی۔ تب تک کے لیے سافٹ کاپی (پی ڈی ایف فائل) حاصل کر سکتے ہیں۔ جس کے لیے 9325028586, 9273574090 پر واٹس ایپ یا ٹیلیگرام رابطہ فرمائیں۔
*ترسیل پیغامِ سیرت:* نوری مشن مالیگاؤں
٢٤؍ رمضان المبارک ١٤٤١ھ/١٨؍اپریل ۲۰۲۰ء
***
*تشکر:* شامنامہ ڈیلی مالیگاؤں کے ممنون ہیں... جس کے صفحات پر یہ کتاب قسط وار چھپ کر مطالعہ کی میز پر پہنچ رہی ہے...
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں