مالِ وراثت بیگ میں موجود ہے ابھی تقسیم نہیں ہوا ہے تو کیا اس مال پر زکوۃ ہوگی؟

زید کا انتقال ہوگیا اور اس کے چار بیٹے ہیں سب کی سب صاحبِ نصاب ہیں اور مالِ وراثت بیگ میں موجود ہے ابھی تقسیم نہیں ہوا ہے تو کیا اس مال پر زکوۃ ہوگی؟؟؟ 

بینوا تؤجروا


سائل شاداب رضا ممبئی،
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَةَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ: جی اس مال پر زکوۃ ہوگی،جتنے سال کی باقی ہے ادا کریں، اسی طرح کے ایک استفتاء کے جواب میں اعلی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے: ہندہ پر تین سال زکوۃ واجب ہوئی کہ چوتھے سال میں ایک ماہ سات روز باقی تھے کہ اس نے وفات پائی، مال کہ وقت رخصت ملا اس پر تینوں برسوں کی زکوۃ ہے،
(فتاوی رضویہ مترجم ج10 صفحہ 157)،
وَاللهُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُه اَعْلَمُ صَلَّی اللّٰه تَعَالٰی عَلَیْه وَاٰلِه وَسَلَّم
كَتَبَهُ
عبده المذنب محمد شبیر عالم الثقافي غفرله

١٨/رمضان المبارک ١٤٤١ھ مطابق ١٢ مئ٢٠٢٠ء

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے