چار رکعات والی فرض نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں کسی نے بھول کر سورۂ فاتحہ کے بعد سورہ ملا دی یا سورہ فاتحہ کے بعد صرف تسمیہ پڑھ دی تو کیا حکم ہے ؟

اور دوسرا سوال یہ ہے کہ چار رکعات والی فرض نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں کسی نے بھول کر سورۂ فاتحہ کے بعد سورہ ملا دی یا سورہ فاتحہ کے بعد صرف تسمیہ پڑھ دی تو کیا حکم ہے ؟؟

دونوں سوالوں کا بحوالہ جواب عنایت فرما کر عندی مشکور و عندالله ماجور ہوں۔
سائل"محمد مناظر حسین مرکزی"

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَةَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ: صورت مسئولہ میں منفرد کے لیے کوئی حرج نہیں، امام کے لیے مکروہ تنزیہی ہے،اسی طرح فتاوی رضویہ میں ہے،ملخصأ(فتاوی رضویہ قدیم ج3 صفحہ 637)،
وَاللهُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُه اَعْلَمُ صَلَّی اللّٰه تَعَالٰی عَلَیْه وَاٰلِه وَسَلَّم
كَتَبَهُ
عبده المذنب محمد شبیر عالم الثقافي غفرله

١٨/رمضان المبارک ١٤٤١ھ مطابق ١٢ مئ٢٠٢٠ء

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے