کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں
کوئ طالب علم اگر داڑهی منڈوا کر نماز پڑهائے تو کیا حکم یے؟
اور اس طالب علم کا عمر 18 سال هے.
صحیح حدیث اور قرآن و شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں...
سائل- نجم الحق ... بنگال...
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
🔹وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔹
🍀بسم اللہ الرحمن الرحیم🍀
✍️الجواب۔بعون الملک الوھاب۔
صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ طالب علم ہو یا کوئی اور اگر وہ داڑھی کاٹتاہو تو وہ فاسق معلن ہے۔اور فاسق معلن کی اقتداء ناجائز ہے نیز وجوب توہین ہے ایسے شخص کےلئے
📚"فتح القدیر"میں ہے👇
"قال اصحابنا لاینبغی ان یقتدی باالفاسق"
📚جلداول"صفحہ نمبر ۳۵۹۔
📗اسی نوعیت کے ایک سوال کے جواب میں اعلحضرت الشاہ امام احمدرضا خان فاضل بریلوی رضی المولی عنہ تحریر فرماتے ہیں "وہ فاسق معلن ہے اور اسے امام کرنا گناہ اور اس کے پیچھے نماز پڑھنی مکروہ تحریمی"
📕 فتاوی رضویہ"جلدسوم"صفحہ ۲۱۹،
✍️لہذا جوامام داڑھی ترشواے یاکاٹے وہ فاسق معلن ہے اسے امام بنانا گناہ اور اس کے پیچھے نماز پڑھنی مکروہ تحریمی ہے اور جو نمازیں ان کے پیچھے پڑھی گئیں ان کا دوبارہ پڑھناواجب ہے۔
📚"درمختار"میں ہے👇
کل صلوۃ ادیت مع کراھۃ تحریم تجب اعادتھا"
📚جلداول' صفحہ نمبر ۳۰۷،
📘"غنیۃ المستملی"میں ہے👇
لوقدموافاسقا یاثمون بناءعلی ان کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریم"
📕صفحہ نمبر ۵۱۳،
🔹،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،🔹
🕋واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ🕋
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
((((((✍️کتبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)))))))👇
العبدالمعتصم محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ مقیم حال شہر نشاط بھاگلپور بہار(الہند)
۲۷/ رمضان المبارک۱۴۴۱ھ بمطابق ۲۱/مئی ۲۰۲۰ء۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں