Header Ads

کیا مسجد کے ماںٔیک سے جنازہ یا دوسری چیز کا اعلان کرنا درست ہے؟

*✍️کیا مسجد کے ماںٔیک سے جنازہ یا دوسری چیز کا اعلان کرنا درست ہے؟✍️*

🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻

السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ ۔
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل میں کہ زید کا انتقال ہو گیا تو گاؤں والوں کو مٹی دینے کی غرض سے مسجد کے لاؤد اسپیکر ( مائک ) سے اعلان کر دیا تو کیا یہ درست ہے ؟

جواب عنایت فرمائیں 
آپ کا مشکور محمد غفران رضا 
جھارکھنڈ انڈیا

🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
ف ۔ نمبر ١٢-
➖➖➖➖ *الجواب* ➖➖➖➖
وعليكم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ ۔
مسجد کا مائیک اگر مسجد کی آمدنی کی رقم سے خریدا گیا یا کسی نے اپنی طرف سے مائیک خرید کر صرف اذان دینے کے لئے مسجد میں وقف کر دیا تو ایسی صورت میں مائیک سے کسی کی نماز جنازہ یا اور کوئی دوسرا اعلان کرنا جائز نہیں کہ شیئ موقوفہ میں شرط واقف کی اتباع ضروری ہے ۔👇🏻
*"لانه شرط الواقف کنص الشارع"* ۔
اور اس میں تغیر وتبدل جائز نہیں ۔ 👇🏻
فتح القدیر میں ہے !
*" الواجب ابقاء الوقف علیٰ ما کان علیه "*-
 (📒فتح القدیر ج ٥ ص ٤٤٠)
 اور فتاوی عالمگیری میں ہے " *"لاتجوز تغییر الوقف عن ھیئته "*-
(📒فتاویٰ عالمگیری ج ٢ ص ٤٩٠)
اور اگر کسی نے وقف کیا یا لوگوں نے چندہ کر کے خریدا اور ہر کار خیر میں لانے کی اجازت دے دی تو اب اس مائیک سے نماز جنازہ اور دوسرے ضروری اعلان کر نا بلاشبہ جاںٔز و درست ہے ۔ اور فی زماننا ہمارے دیار میں عرف عام بھی یہی ہے کہ لاؤڈاسپیکر کے لئے چندہ دہندگان یا واقف کا مقصد اذان کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری امور کے اعلان کا بھی ہوتا ہے ، اور فقہ کا مشہور قاعدہ ہے *"المعروف کالمشروط"* اس لئے صورت مسئولہ میں مسجد کے مائیک سے نماز جنازہ کا اعلان کرنا جائز و درست ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب۔

🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻

*کتبہ- حضرت علامہ و مولانا مفتی عبد الشکور مرکزی رکن رضوی دارالافتاء۔*
✨✨✨
*تصحیح ۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی رضوان احمد مصباحی رامگڑھ۔*
✨✨
*تصدیق ۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی ہدایت اللہ ضیاںٔی صاحب کیمور-*
*المرتب۔ فیصل اقبال صدیقی مہاراشٹرا*-
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*منجانب ـ رضوی دارالافتاء و تربیت افتاء کورس-*
📱9576545941=

🌻🌻🌻

Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/LRQpmH2EDhLDzssROlpPaK
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
ملک ہندوستان سے باہر کے افراد اس گروپ میں شامل نہ ہوں۔

https://razvidaruliftaa.blogspot.com/
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
گوگل اکاؤنٹ میں ہمارے اپلوڈ فتوے پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. بہت اچھا کام ہو رہا ہے ۔۔۔سنیوں میں لوگ صرف اسٹیج ہی پر پوری توجہ دے رہے ہیں مگر ۔۔یہ کام اس سے کہیں ضروری ہے اللہ اس کا اجر عظیم عطا کرے

    جواب دیںحذف کریں

اپنا کمینٹ یہاں لکھیں