🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸
السلام علیکم ورحمت اللّٰہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کیا کو ئی شخص اپنی بیٹی کو زکٰوة و صدقہ و فطرہ کا پیسہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟
مدلل جواب عنایت فرمائیں
السائل محمد نذیر احمد کریم چک کرار چھپرہ سارن بہار
🌙🌙🌙🌙🌙🌙🌙🌙🌙🌙🌙
ف ۔ نمبر ١٧ -
➖➖➖➖ *الجواب* ➖➖➖➖
وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ۔
اپنی لڑکی کو زکٰوة و صدقۂ فطرہ اور صدقہ واجبہ کی رقم دینا جائز نہیں ہے۔
فتاوٰی قاضی خاں مع عالمگیری میں ہے!
*لایجوز دفع الزکاة الی اولادہ واولاد اولادہ من قبل الذکور والاناث وان سفلوا ولا الی والدیه واجدادہ وجداته وان علوا من قبل الاباء والامھات اھ*-
(📘فتاویٰ قاضی خان مع عالمگیری ج ١ ص ٢٦٧)
اور فقیہ اعظم ہند حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ! *اپنی اصل یعنی باپ ، دادا ، دادی ، نانا ، نانی ، وغیرہم جن کی اولاد میں یہ ہے۔ اور اپنی اولاد ، بیٹا بیٹی ، پوتا پوتی ، نواسا نواسی ، وغیرہم کو زکٰوة نہیں دے سکتا ۔ یوں ہی صدقۂ فطر بھی انہیں نہیں دے سکتا اھ۔ ملخصا*
(📘بہار شریعت ح ٥ ص ٦٠) واللّٰہ اعلم بالصواب۔
🌙🌙🌙🌙🌙🌙🌙🌙🌙🌙🌙
*زیر سرپرستی۔ پیر طریقت رہبر شریعت فقیہ ملت حضور احسن الفقہاء حضرت علامہ مفتی محمد حسن رضا نوری صاحب قبلہ دامت برکاتہ العالیہ صدر مفتی مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ بہار۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*کتبہ ۔ حضرت مولانا محمد نصیر الدین رضوی سیتامڑھی بہار۔*
✨✨✨
*تصحیح ۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی رضوان احمد مصباحی رامگڑھ۔*
✨✨✨
*تصدیق ۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی ہدایت اللہ ضیاںٔی صاحب قبلہ کیمور-*✨✨
*المرتب ۔ فیصل اقبال صدیقی مہاراشٹرا۔*
➖➖➖➖🌙🌙🌙🌙➖➖➖
*باہتمام ۔ رضوی دارالافتاء۔*🌙🌙🌙
*منجانب ـ تربیت افتاء کورس و فقہی بحث و مباحثہ گروپ-*
✨✨✨✨✨
Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/LspcAGwQ90q5FpVhJBpVMe
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
ہندوستان سے باہر کے افراد اس گروپ میں شامل نہ ہوں ۔
https://razvidaruliftaa.blogspot.com/
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
گوگل اکاؤنٹ میں ہمارے اپلوڈ فتوے پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں