سوال
کیا مدرسے میں زکواة کا روپے دینا جاٸز ہے
کیا مدرسے میں زکواة کا روپے دینا قر آن و حدیث سے ثابت ہے
اگر نہیں تو کس بنیاد پر یا کس وجہ سے یا علمإ نے کون سی صورت نکالی ہے مدرسے میں زکواة دینے کی
مع حوالہ جواب عنایت فرماٸیں
عین کرم ہوگا
ساٸل
افروز عالم
اندور
ا_________(🔇)___________
*الجواب بعون الملک الوھاب*
خاص مروجہ مدرسہ کی تعمیر حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےنہیں فرمائی فلہذا قرآن وحدیث سے خاص مدرسہ میں زکوة دینےکا ثبوت مانگنابھی عبث ہے
*(🖋️سرکارمحقق بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتےہیں))*
*” حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نےکوئی مدرسہ تعمیر نہ فرمایا ، نہ صدراول میں کوئی عمارت بنام مدرسہ بنانےکا دستورتھا ، ان کی مساجد ان کی مجالس یہی مدارس ہوتی تھیں ، ہاں تعلیم علم دین ضرورفرض ہے اسی لئے انبیاءعلیہم الصلوة والسلام کی بعثت ہوتی ہے ، قال صلی اللہ علیہ وسلم : انما بعثت معلما “*
*{📓فتاوی رضویہ ج١٦ ص٤٦٤ ، رضافاؤنڈیشن}*
لیکن چونکہ تعلیم علم دین فرض ہے ، توجہاں علم دین کادرس ہوگا وہ جگہ مدرسہ کہلائےگی ، اور مدرسہ میں درس علم دین حاصل کرنےوالے طلبہ وہ ہیں جن کو قرآن کریم نے مستحقین زکوة میں شمارفرمایا
*(✏️علامہ سیدمحمودآلوسی علیہ الرحمہ ” فی سبیل اللہ “ کی تفسیرکرتےہوئےفرماتےہیں)*
*” وقیل : المراد طلبۃالعلم واقتصرعلیہ فی الفتاوی الظہیریۃ “*
*{📙روح المعانی ج٥ ص٣١٣ ، دارالکتب العلمیۃ}*
کہ فی سبیل اللہ سےمراد طلبہ علم دین ہیں فتاوی ظہیریہ میں اسی پراقتصارفرمایا“
البتہ چونکہ زکوة میں تملیک فقیرشرط ہے ، کماھومصرح فی کتب الفقہ والفتاوی
اسی لئے فقہائےکرام نے حیلہ شرعی کاحکم دیا اورحیلہ شرعی کا جواز قرآن وحدیث میں موجودہے
*(📝علامہ ابن نجیم مصری علیہ الرحمہ حیلہ شرعی کاجواز قرآن وحدیث سے ثابت کرنےکےبعد فرماتےہیں)*
*” والحیلۃ فی التکفین بہا التصدق بہا علی فقیر ثم ھو یکفن فیکون الثواب لہما “*
*{📕الاشباہ والنظائر ص٣٥١ ، دارالکتب العلمیۃ}*
*(✒️اورعلامہ سیداحمدحنفی حموی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” وکذالک جمیع ابواب البر التی یتاتی التملیک فیہا کعمارة المسجد وبناء القناطیر والرباط “*
*{📘غمزعیون البصائر ج٤ ص٢٢٤ ، دارالکتب العلمیۃ}*
*اورمدارس اسلامیہ بھی ابواب خیر میں سےہیں لہذا ان میں بھی حیلہ شرعی کےذریعہ زکوة وصدقات واجبہ لگانا بلاشبہ جائزہے*
*ھذا ماظہرلی والعلم الحقیقی عندربی*
*واللہ اعلم بالصواب؛* ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شکیل اختر قادری برکاتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ6/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*حضرت علامہ عطا مشاہدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی ، صدرشعبہ افتاء دارالعلوم حشمت الرضا پیلی بھیت شریف*
=======================
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*حضرت علامہ مفتی شہروزعالم اکرمی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی ، صدرشعبہ افتاء جامعہ قادریہ فیلخانہ ہوڑہ کلکتہ بنگال؛*
=======================
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*حضرت علامہ مفتی نعمت اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی ، بانسبڑیا کلکتہ بنگال؛*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
710
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں