🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸
سوال نمبر ٣- حالات کو دیکھتے ہوئے(یعنی لاک ڈاؤن کرفیو کے پیش نظر) مسجد کے بجائے اگر تراویح کی جماعت کسی اور جگہ ادا کی جائے جیسے کسی کے گھر میں تو اسکا کیا حکم ہے جب کہ اس محلے میں مسجد ہو۔
۔۔۔ساںٔل۔۔۔
چاند رشید گیا بہار۔
🟣🟣🟣🟣🟣🟣🟣🟣🟣🟣
ف ۔ نمبر ١٦-
➖➖ *الجواب بعون المک الوہاب* ➖➖
نماز تراویح کی جماعت مسجد میں سنت کفایہ ہے اگر چند لوگوں نے بھی مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کر لیا تو سب بری الذمہ ہو گںٔے اور اگر سب نے چھوڑ دیا تو سبھی گنہگار ہوں گے۔
درمختار میں ہے!
*والجماعة فیھا سنة علی الکفایة فی المسجد حتی لو اقامو جماعة فی بیوتھم ولم تقم فی المسجد اثم الکل*-
(📗در مختار کتاب الصلوة باب الوتر والنوافل الجزء الثالث ص ٤٨١)
اور فتاوی ہندیہ میں ہے!
*ولو ترك اهل المسجد كلهم الجماعة فقد اساؤا و اثموا كذا فى محيط السرخسى*-
(📗فتاویٰ عالمگیری ج ١ ص ١١٦)
اور امام اہل سنت حضور سرکار اعلی حضرت رحمةاللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ!
*اور انکی جماعت (یعنی تراویح کی جماعت) کی مساجد میں اقامت(قاںٔم کرنا) سنت کفایہ ہے اگر اہل محلہ اپنی اپنی مسجدوں میں اقامت جماعت کریں اور ان میں بعض گھروں میں تراویح تنہا یا باجماعت پڑھیں تو حرج نہیں اور اگر تمام اہل محلہ ترک کریں تو سب گناہ گا ر ہوں* -
(📗فتاوی رضویہ جلد ٥ ص ٧٠٣ مکتبہ امام احمد رضا اکیڈمی بریلی شریف)
📝صورت مسئولہ میں حکومت کی جانب سے جتنے لوگوں کو مسجد میں تراویح کی نماز باجماعت ادا کرنے کی اجازت حاصل ہے اتنے ہی لوگ مسجد میں باجماعت نماز پنجگانہ و تراویح پڑھیں ۔ باقی لوگ اپنے اپنے گھروں ، دکانوں ، فلیٹوں یا پھر جہاں ادا کرنا ممکن ہو وہاں پڑھیں۔ جماعت میسر ہو تو جماعت سے پڑھیں کہ اس میں زیادہ ثواب ہے ورنہ تنہا تنہا ادا کریں ، ترک جماعت کا گناہ نہ ہو گا ۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
____________________________
*زیر سرپرستی۔ پیر طریقت رہبر شریعت فقیہ ملت حضور احسن الفقہاء حضرت علامہ و مفتی محمد حسن رضا نوری صاحب قبلہ دامت برکاتہ العالیہ صدر مفتی مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ بہار*-
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*کتبہ ۔ غلام محمد رضوی ڈوڈہ جموں کشمیر انڈیا رکن تربیت افتاء کورس۔*
✨✨✨
*تصحیح ۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی رضوان احمد مصباحی رامگڑھ۔*
✨✨✨
*تصدیق ۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی ہدایت اللہ ضیاںٔی صاحب قبلہ کیمور- و مفتی عبد الشکور مرکزی صاحب قبلہ گریڈیہہ*
✨✨✨
*المرتب ۔ مولانا محمد نصیر الدین رضوی سیتامڑھی۔*
✨✨✨✨➖➖➖➖✨✨✨
*باہتمام۔ رضوی دارالافتاء۔*
*منجانب ـ تربیت افتاء کورس و فقہی بحث و مباحثہ گروپ-*
📱9576545941=
✨✨✨
٢٦/ رمضان المبارک سنہ ١٤٤١ مطابق ٢٠/ مںٔی سنہ ٢٠٢٠ء۔
Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/LspcAGwQ90q5FpVhJBpVMe
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
ہندوستان سے باہر کے افراد اس گروپ میں شامل نہ ہوں ۔
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں